logo

اسلامک ڈیسک ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو جدید ذرائع کے ذریعے دینِ اسلام کی خدمت کا جذبہ رکھتا ہے اور اس کے تحت تعلیمی، معاشرتی، سماجی اور زندگی کے دیگر شعبوں میں تعلیماتِ اسلام جدید اور سہل انداز میں عام کرنا چاہتا ہے۔ فی الوقت یہ درسِ نظامی کے طلباء کرام کیلئے فنِ نحو میں ماہر ہونے کیلئے "نحو کی دنیا " ایپلیکیشن لانچ کر چکا ہے۔ اب لایا ہے "صرف کی دنیا " ایپلیکیشن جس کے ذریعے طلباء کرام آسان اور جدید انداز میں فنِ صرف میں مہارت حاصل کر سکتے ہیں۔

sarf banner

موبائل ایپ

صرف کی دنیا

علومِ عربیہ میں صرف و نحو کا مقام کسی بھی اہل علم پر مخفی نہیں ۔ اس میں بندہ جتنی بھی کوشش کرے تو کم ہی ہوگی ؛ اس لیئے کہ اس کا تعلق عربی زبان سے ہے اور عربی کا ماخذ قرآن اور حدیثِ رسول ﷺہے۔اسلئے ہم نےعلمِ صرف کے شائقین کے لیے یہ دلچسپ ایپ بنائی ہے۔

sarf banner

موبائل ایپ

نحو کی دنیا

"نحو کی دنیا " ایپ کو ہم نے جولائی 2020 میں لانچ کیا۔ اس ایپ کو بحمد الله تعالی درس نظامی کے اساتذہ اور طلباء کرام میں کافی پذیرائی ملی ۔ دنیا بھر میں کم و بیش 40،000 لو گوں نے ڈاؤنلوڈ کر کے اس سے استفادہ حاصل کیا۔