خاصیات ابواب الصرف
مجلس المدینہ العلمیہ
صرفاردوFree PDF
About this book
علمِ صرف کے ابواب میں مختلف خاصیات پائی جاتی ہیں اور اس میں شک کی کوئی گنجائش نہیں کہ عربی زبان کو کما حقہ سمجھنا ان ابواب کی خاصیات کو سمجھنے پر موقوف ہے اور لغت عربی کے معانی و مفاہیم کو سمجھنے میں یہ حد درجہ معاون اور کلیدی کردار کی حامل ہیں جبکہ طلبہ بالعموم اس سے جی چراتے نظر آتے ہیں حالانکہ کسی عبارت کو حل کرنے کے لئے جہاں علم النحو اور صیغوں کی بنا کا جاننا ضروری ہے وہاں خاصیات ابواب کو بھی غیر معمولی حیثیت حاصل ہے۔ کبار علماءِ کرام نے انہیں موضوعِ سخن بنایا ہے اور باقاعدہ اسکی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔ خاصیات کے موضوع پہ ایک مختصر کتاب لکھی گئی اِس کتاب کی مندرجہ ذیل خصوصیات ہیں: کتاب کو حتی المقدور سہل انداز میں پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ کتاب میں مذکور تمام اصطلاحات کی تعریفات کو امثلہ کے ساتھ بیان کیا گیا ہے۔ خاصیات ابواب کی امثلہ کو نئے انداز میں پیش کر کے انکی وضاحت الگ سے کی گئی ہے۔ جگہ بہ جگہ ابواب کے تحت اہم معلومات فراہم کی گئی ہیں۔ ہر مثال کے تحت ماخذ اور مدلول ماخذ کو الگ سے بیان کیا گیا ہے تا کہ سمجھنے اور یاد کرنے میں آسانی ہو۔ ثلاثی مجرد ، ثلاثی مزید فیہ ، رباعی مجرد ، رباعی مزید فیہ کے بعد تمارین کو بھی ذکر کیا گیا ہے۔ خاصیات کو آسان انداز میں یاد رکھنے کے لئے کتاب کے آخر میں نقشہ جات کا اضافہ کیا گیا ہے۔