خاصیاتِ ابواب مع رسالامیہ
غلام نصیر الدین چشتی
صرفاردوFree PDF
About this book
خاصیات کی اہمیت تو کسی اہلِ علم پہ مخفی نہیں۔ ہمارے ہاں خاصیات کے موضوع پہ "فصول اکبری" کتاب پڑھائ جاتی ہے۔ لیکن زمانے کے بدلنے کے ساتھ کوئ آسان کتاب منظرِ عام پہ موجود نہیں۔ اِس بات کی ضرورت محسوس کی جارہی تھی کہ خاصیاتِ ابواب سلسلے میں ایک جامع کتا بچہ تیار کیا جائے۔ جس میں مختلف ابواب کی خاصیات کے علاوہ تمام خاصیات کے معانی اور ثلاثی مجرد کے ابواب کی خاصیات کا ایک جامع تذکرہ بھی ہو جب کہ عام طور پر ان ابواب کی خاصیات سے متعلق ایک مختصر اور سرسری سا جائزہ پیش کیا جاتا ہے۔ اِس کمی کو جامعہ رضویہ نظامیہ لاہور کے مدرس مولانا غلام نصیر الدین چشتی صاحب نے پورا کیا۔ اور ایک مختصر مگر جامع کتا بچہ ترتیب دیا ہے۔ جس میں مختلف خاصیات کی وضاحت اور تمام ابواب کی خاصیات مع امثلہ کا تذکرہ نہایت خوش اسلوبی سے کیا گیا ہے۔