متعلقہ سوالات
نحو
1
السلام علیکم علیاً نَصَرَہُ حامدُُ علی وہ ہے جس کی مدد حامد نے کی۔ اس جملے کی ترکیب کیا ہوگی؟ علی مفعول بھی ہے اور ضمیر ہ بھی۔ یہ ضمیر ہ ترکیب میں کیا بنے گی؟
22 مئی، 2025Mehjabeen Dar
جواب دہندہ

ظاہر ہے ضمیر مفعول بہ بنے گی۔ لیکن تقدیم مفعول کی صورت میں ضمیر کسی کام کی نہیں ہے۔ یعنی یہاں ضمیر نہیں ہونی چاہیے تھی۔ ممکن ہے فرضی عبارت بنائی گئی ہو کسی کتاب میں یہ موجود نہ ہو۔
اور ایک ترکیب یہ بھی ممکن ہے کہ جب فاعل اور مفعول دونوں معرفہ ہوں اور مفعول مقدم ہو تو مقدم مفعول کو مبتدا بھی بنایا جا سکتا ہے اور آگے والا جملہ خبر خبر ہوگا۔