متعلقہ سوالات
نحو
1
جاء زید اخوک ۔۔۔ اس میں بدل اور مبدل منہ کون ھوگا۔نیز بدل اور مبدل منہ کی پہچان ھم کیسے کریںگے
11 دسمبر، 2024Khaled Khan Khan
جواب دہندہ
جاء زید اخوک
جاء فعل
زید مبدل منہ
اخوک مرکب اضافی بدل
مبدل منہ بدل ملکر فاعل فعل فاعل ملکر جملہ فعلیہ خبریہ
مبدل منہ اور بدل کی پیچان آسان سی یہ ہے کہ
جب دو اسم آ جائیں اور دونوں کا مقصود ایک ہی ذات ہو تو وہ مبدل منہ بدل بنیں گے
جیسے آپ کی مثال میں زید اور اخوک دونوں ایک ہی ذات ہیں تو یہ مبدل منہ بدل بنیں گے