متعلقہ سوالات
نحو
1
جن جگہوں میں ضمیر متصل کی بجائے ضمیر منفصل لایا جائے گا۔
23 ستمبر، 2024Asim Khan
جواب دہندہ
ضمیر منفصل جہاں استعمال ہوتی ہے اس کے کئی مقام ہیں
1 جب ضمیر الا یا انما کے ساتھ محصور ہو ما رأیت الا ایاک
2 ضمیر مرفوع ہو مصدر کی وجہ سے اور مصدر مفعول کی طرف مضاف ہو عجبت من ضربک ھو
3 جب ضمیر منصوب ہو مصدر کی وجہ سے جبکہ مصدر فاعل کی طرف مضاف ہو عجبت من مساعتک ایاہ
4 جب ضمیر کا عامل محذوف ہو
5 ضمیر مفعول ہو اور عامل پر مقدم ہو ایاک نعبد و ایاک نستعین
6ضمیر کا عامل معنوی ہو جیسے انا زید
7 ضمیر کا عامل حرف نفی ہو و ما انتم بمعجزین
8 ضمیر عطف کے بعد ہو اور ضمیر اور عامل کے درمیان کسی دوسرے معمول کا فاصلہ بھی ہو جیسے یخرجون الرسول و ایاکم
9ضمیر واؤ بمعنی مع کے بعد آئے
10 ضمیر أما کے بعد آئے أما انا فمحدث
11 ضمیر لام فارقہ کے بعد آئے
4