متعلقہ سوالات
نحو
1
حروف اصلیہ و زائدہ نکالنے کے طریقے آسان فہم انداز سے
15 اپریل، 2025Faiz Attari
جواب دہندہ
حروف اصلیہ و زائدہ کی پہچان اس چیز پر مبنی ہوتی ہے کہ کلمے کی کتنی طرح کی شکلیں/ صورتیں آپ کے سامنے واضح ہیں
اگر کسی کلمے کے حروف اصلیہ معلوم کرنے ہوں تو سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ اس کلمے کی مختلف شکلیں دیکھیں
جیسے لفظ قول ہے
اب اس کی مختلف شکلیں یہ ہیں
قال قول یقول یقال قل تقولن وغیرہ
اب اس میں دیکھیں کہ کونسے حروف بار بار آ رہے ہیں جو حروف بار بار آ رہے ہیں وہ ق و ل ہیں
اسی طرح دوسری مثال دیکھیں
علم عالم معلوم عالَم تعلیم تعلم
اس میں سے آپ خود دیکھیں کونسے حروف اصلیہ ہوں گے ؟