متعلقہ سوالات
نحو
1
فعال کا وزن مزید فیہ میں تو پایا نہیں جایا تو حمار مزید فیہ کیسے ؟ اور حمار فعال کے وزن پر ہے اسمیں الف وزن ہے اس کی وجہ سے معنی میں تبدیلی بھی نہیں آ رہی جیسے اکرم وغیرہ میں آ جاتی ہے تو وہ مزید فیہ کیسے ہوا ؟؟؟؟
19 جون، 2025Rihan Qureshi
جواب دہندہ
سب سے پہلی بات تو یہ ہے کہ آپ کی دلیل ہی باطل ہے کہ الف وزن کے لئے زائد ہے تو اس وجہ سے اس کا اعتبار نہیں ہوگا بلکہ آپ اگر نصاب الصرف کا تیسرا سبق بھی اچھے سے پڑھ لیں گے تو آپ اتنی بحث میں نہیں پڑھیں گے
ہر وہ کلمہ جس میں کوئی حرف زائد ہو وہ مزید فیہ ہوگا چاہے وہ حرف زائد کسی غرض کے لئے ہو جیسے تثنیہ جمع یا تصغیر یا بلاوجہ ہی زائد ہو تب بھی وہ زائد ہی ہوگا
اور حمار میں الف زائد ہے لہذا یہ مزید فیہ ہی ہوگا اب آگے آپ اس کو زائد برائے وزن کہیں یا کچھ بھی کہیں