متعلقہ سوالات
صرف
1
قران پاک میں ایک لفظ ہے 26 پارہ میں فى السموت تئتىونى اس سے یہ ایتونی کیسے بنایا گیا
4 جون، 2024Irfan Akhtar
جواب دہندہ
I
ایتونی امر ہے
در اصل اس میں نی فعل کا حصہ نہیں ہے بلکہ نون وقایہ اور ضمیر ہے
اصل ایتوا کی تئتون تھی تئتون کی اصل تئتیون تھی
تئتیون میں یاء مضموم ما قبل مکسور اور اس کے بعد واو جمع تھی تو اس کی حرکت ما قبل کی طرف نقل کر کے اسے اجتماع ساکنین کے سبب حذف کر دیا
تو تئتُون ہوگیا
پھر امر بنانے کے لیے
شروع علامت مضارع کو حذف کیا آخر سے نون اعرابی کو گرا دیا
اب علامت مضارع کو حذف کرنے کے بعد فاء کلمہ ساکن تھا تو شروع میں ہمزہ وصلیہ کا اضافہ کر دیا تو اِءتو ہوگیا
پھر دو ہمزہ جمع ہوئے تو دوسرے ہمزہ کو ماقبل کی حرکت کے مناسب حرف علت سے بدلا تو ایتو ہوگیا