متعلقہ سوالات
نحو
1
مستدرک کی تعریف کیا ہے؟
13 جولائی، 2025حافظ عثمان اسلم
جواب دہندہ
مستدرک یا استدراک کی اصطلاح مختلف فنون میں الگ الگ مفاہیم کی حامل ہے
علم النحو میں یہ اصطلاح لکن کے ساتھ استعمال ہوتی ہے جہاں اس کا مطلب ہوتا ہے عبارت سابقہ سے پیدا ہونے والے وہم کو دور کرنا
جیسے جاء عمر
اس کا مطلب ہوا : عمر آیا
لیکن سامع یہ سمجھ سکتا ہے کہ عمر آیا ہے تو اس کے ساتھ بکر یا کوئی دوسرا شخص بھی آیا ہوگا تو اب متکلم آگے جاء عمر لکن بکر لم یجئ
کہ عمر تو آیا لیکن بکر نہیں آیا
یہ استدراک کا یہاں مفہوم ہوتا ہے