متعلقہ سوالات
صرف
1
مصدر اور اسم مصدر میں کیسے فرق کرے طریقہ وضاحت کے ساتھ ارشاد فرما دیجیے محترم صاحب
30 ستمبر، 2024Ahmad raza
جواب دہندہ
ایک آسان فرق ملاحظہ فرمائیں
مصدر کسی کام کو کرنا کہلاتا ہے جیسے مارنا پیٹنا دوڑنا بھاگنا
اور اسم مصدر اس کام کا نام ہوتا ہے جیسے اداء کلام سلام وغیرہ
یہ ایک آسان فرق ہے
دوسرا فرق یہ ہے کہ
مصدر تو اپنے فعل ماضی کے تمام حروف پر مشتمل ہوتا ہے
جبکہ اسم مصدر میں ماضی کی نسبت کچھ حروف کم ہوتے ہیں یعنی جو مصدر کے اوزان ہیں ان کے علاوہ کسی وزن پر ہو
جیسے باب تفعیل کا مصدر تکلیم ہے تو اسم مصدر کلام ہوگا