متعلقہ سوالات
صرف
1
میرا سوال یہ ہے کہ محلا مرفوع، محلا منصوب، محلا مجرور کو کس طرح پہچانے کتاب سے تو آجاتا ہے پر مثال میں کس طرح سمجھا جائے محلا منصوب کو زیادہ اچھے سے وضاحت فرما دیں جزاک اللہ خیرا
12 جون، 2025Faiz Khan
جواب دہندہ
ان کی پہچان کے لئے یہ بات ذہن میں رہے کہ
محلی اعراب اسماء مبنیہ کا ہوتا ہے
اکثر یہ اعراب اسماء ضمائر اسماء موصولہ اور اسماء اشارہ کا ہوتا ہے اس کے علاوہ بھی ہوتے ہیں زیادہ تر عبارتوں میں یہ الفاظ استعمال ہوتے ہیں
اعراب کی پہچان کے لیے یہ دیکھیں کہ ترکیب میں لفظ کیا بن رہا ہے
جیسے ضمیر فاعل بن رہی ہے تو فاعل مرفوع ہوتا ہے لہذا ضمیر محلا مرفوع اسی طرح اگر ضمیر مفعول بن رہی ہے تو مفعول منصوب ہوتا ہے تو ضمیر محلا مجرور ہوتی ہے
بقیہ سب کی ایسے پہچان ہوگی