متعلقہ موضوعات
متعلقہ سوالات
1
میں نوکری پیشہ ہوں، میرے پاس 7.3تولہ سونا،12تولہ چاندی،70ہزار مالیت کے پرائز بانڈ ہیں، ان کے علاوہ اور کوئی چیز موجود نہیں، مجھ پر قرض بھی ہے، کرائے کے مکان میں رہتا ہوں ، اس صورت حال کے مطابق مجھ پر زکوٰۃ لازم ہو گی یا نہیں؟
16 مئی، 2024محمد نعیم رضا
جواب دہندہ
م
پوچھی گئی صورت میں قرض نکالنے کے بعداگر 52.5تولہ چاندی کی مالیت کے برابر مالِ بچتا ہے تو اس مال کی زکوۃ ادا کرنا لازم ہوگا، کرائے کا مکان ہونا اورنوکری پیشہ ہونا زکوۃ لازم ہونےمیں رکاوٹ نہیں ہے۔
اگر آپ کے پاس کیش نہ ہو، تو مالِ زکوٰۃ میں سے کچھ بیچ کر زکوۃ ادا کر یں، اس وجہ سے سال گزرنے کے بعد تاخیر کرنا بھی جائز نہیں ۔