متعلقہ سوالات
نحو
1
"نحو زید فی قام زید لا زید وحدہ لعدم الترکیب" اسکی نحوی ترکیب کیا ہوگی؟
7 مارچ، 2025Makkah Madin
جواب دہندہ
نحو مضاف
زید ذو الحال
فی جار قام زید مراد اللفظ ہو کر مجرور جار مجرور ملکر ظرف مستقر ثابتا کے متعلق اس میں ھو ضمیر فاعل اسم فاعل اپنے فاعل اور ظرف مستقر سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر حال ذو الحال حال ملکر معطوف علیہ
لا عاطفہ
زید ذو الحال وحده اس کا حال ذو الحال حال ملکر معطوف معطوف علیہ معطوف ملکر
نحو کا مضاف الیہ مضاف الیہ مضاف ملکر خبر مبتدا محذوف مثالہ کی مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ
ل جار عدم الترکیب مجرور جار مجرور ملکر ظرف مستقر ثابت کے متعلق اس میں ھو ضمیر فاعل اسم فاعل اپنے فاعل اور ظرف مستقر سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر خبر مبتدا محذوف ھو کی
مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ