متعلقہ سوالات
نحو
1
هذا تلك حروف جارہ کی صرفی تحقیق نہیں ہوتی کیونکہ یہ مبنی ہے تو پھر فعل ماضی بھی تو مبنی ہے اس کی صرفی تحقیق نہیں ہوگی کیا اور اگر مبنی کی صرفی تحقیق ہوتی ہے تو هذا تلك حروف جارہ کہ صرفی تحقیق کیا ہوگی
22 جون، 2025Tasmim Molani
جواب دہندہ
بہت اچھا سوال ہے
صرفی تحقیق دو طرح کے کلمات کی ہوتی ہے
افعال متصرفہ یعنی وہ افعال جن کی گردانیں آتی ہوں ماضی امر نہی وغیرہ آتے ہوں
اس سے افعال جامدہ خارج ہو گئے
اسماء میں تمام اسماء کی صرفی تحقیق ہوتی ہے سوائے ان چند اسماء کے
ایسے اسماء جو ہمیشہ مبنی ہوتے ہیں
اس سے وہ اسماء نکل گئے جو خاص مقامات پر مبنی ہوتے ہیں
اور اسماء عجمیہ کی بھی صرفی تحقیق نہیں ہوگی
اب اس کو چند الفاظ میں یوں کہہ سکتے ہیں کہ صرفی تحقیق عربی معرب اسماء کی ہوتی ہے اس کے علاوہ کی نہیں
تو اب آپ کے اعتراض کا جواب مل گیا ہوگا