متعلقہ موضوعات
متعلقہ سوالات
1
کسی کے پاس ایک تولہ سونا ہے اور ساتھ 50000 رقم ہے لیکن یہ رقم کسی نے قرض لی ہوئی ہے جو 5 سال سے نہیں لوٹا رہا۔ کیا زکوٰۃ لازم ہوگی؟
7 مئی، 2024محمد نعیم رضا
جواب دہندہ
م
مقروض اگر اس قرض کا اقرار کرتا ہے لیکن کسی بنا پر نہیں لوٹا پا رہا تو قرض دینے والے پر زکوٰۃ لازم ہوگی کیونکہ ایک تولہ سونااوریہ رقم ملا کر زکوٗۃ کا نصاب (یعنی ساڑے باون تولہ چاندی)مکمل ہو رہا ہے۔ البتہ اس 50000 پر زکوۃ دینے میں یہ اختیار ہے کہ جب اس رقم میں سے نصاب کا پانچواں حصہ مل جائے تو زکوٗۃ ادا کردی جائے،لیکن فوراً دے دینا بہتر ہے۔