متعلقہ سوالات
نحو
1
کوئ بھی جملہ ہو کیسے بھی ہو اس کا اعراب شناخت کرنے کا کیا طریقہ ہے ؟ صحیح طور پر اعراب پر قادر کب ہونگے اور کیسے ہونگے ؟ عبارت دیکھتے ہی فوراََ اعراب ذہن میں آجانا یہ کیسے ہوگا ؟ صحیح تفصیل بتا دیجیے
22 دسمبر، 2024محمد الیاس
جواب دہندہ
عبارت اور اعراب
علم نحو کا بنیادی مقصد یہی ہے کہ عبارت پر آنے والے اعراب کی معرفت حاصل ہو
اس کے لئے چند مراحل ہیں وہ اختیار کیئے جائیں تو فایدہ ہونا ممکن ہے
1 عوامل و معمول کی پہچان اور معرفت
کتنے عامل ہیں معمول کتنے ہیں اور کونسا لفظ کیا عمل کرتا ہے
وغیرہ
2 ان کی معلومات حاصل کرنے کے بعد عبارت میں ان عوامل کی پہچان کرنے کی کوشش کریں
اور یہ عمل کرتے رہیں یہاں تک کہ آپ کو کافی حد تک معرفت حاصل ہو جائے
اس دوران علم النحو اور صرف کا مطالعہ بھی کریں