متعلقہ موضوعات
متعلقہ سوالات
1
کیا نابالغ یا بالغ پاگل کو زکوۃ دے سکتے ہیں؟
7 مئی، 2024محمد نعیم رضا
جواب دہندہ
م
زکوٰۃ کی ادائیگی کے لئے مستحقِ زکوٰۃ کو مالک بناناضروری ہے لہذا اگر نابالغ ملکیت و قبضے کو سمجھتا ہے اور وہ خود اور اس کے والد مستحقِ زکوۃ ہوں،تواسے ڈائریکٹ زکوۃ دے سکتے ہیں ۔البتہ جو نابالغ ناسمجھ ہے،قبضہ کرنا نہیں جانتا ،اسے اور پاگل کوڈائریکٹ زکوۃ نہیں دے سکتے۔اور اگر انہی کو دینی ہو تو پھر خود ان کے قبضے میں نہ دیں بلکہ ان کی طرف سے ان کا والد، وصی یا جس کی نگرانی میں یہ ہوں،وہ قبضہ کرلیں ،تو زکوۃ ادا ہو جائے گی۔