متعلقہ موضوعات
متعلقہ سوالات
1
ہماری مسجد کے امام صاحب جمعہ کا بیان کرنے کے بعد بغیر نماز پڑھائے دوسری جگہ بیان کے لئے چلے جاتے ہیں،تو کیا ایسا نہیں ہو سکتا کہ وہ یہاں بھی نماز ادا کروا دیں اور دوسری جگہ بھی؟
31 مئی، 2024مفتی محمد شعیب عباسی
جواب دہندہ
م
جواب سے پہلے دو اصول ذہن نشین رکھیں۔
٭ جب ایک بار فرض نماز ادا کر لی جائے ،تو اسی نماز کو دوبارہ پڑھنے کی صورت میں وہ نفل شمار ہوگی۔
٭ فرض نمازپڑھنے والا ،نفل پڑھنے والے کی اقتداء نہیں کر سکتا۔
مذکورہ صورت میں امام صاحب جب ایک بار جمعہ پڑھا لیں گے ،تو دوبارہ پڑھانے کی صورت میں وہ اُ ن کی نفل نماز ہوگی، جبکہ ان کے پیچھے لوگ فرض کی نیت کر رہے ہوں گے،جوکہ درست نہیں،لہذاامام صاحب دونوں مقام میں سے کسی ایک جگہ جمعہ پڑھا سکتے ہیں۔