متعلقہ سوالات
صرف
1
یَعُوْدُنِیْ کی صرفی تحقیق کیا ہو گی ؟
9 نومبر، 2024Ghalib Hussain
جواب دہندہ
یعود صیغہ واحد مذکر غائب فعل مضارع مثبت معروف ثلاثی مجرد اجوف واوی از باب نصر ینصر
اصل میں یَعْوُدُ تھا
قاعدہ نمبر 2
واو یا یاء کا ماقبل حرف صحیح ساکن ہو تو ان کی حرکت مَاقبل کو دینا واجب ہے اور اگر يہ حرکت فتحہ ہو تو واو یا یا کو الف سے بدلنا بھی واجب ہے
اس قاعدے کے تحت واؤ کی حرکت ما قبل عین کو دے دی