متعلقہ سوالات
صرف
1
یٙذّٙکّٙرُ کون سے باب سے ہے
11 ستمبر، 2024الشفاء فاطمہ رضویہ
جواب دہندہ
صیغہ واحد مذکر غائب فعل مضارع مثبت معروف ثلاثی مزید فیہ صحیح از باب تفعل
اصل میں یتَذَکَّرُ تھا
قاعدہ
اگر باب "اِفْتِعَالٌ" کا عین کلمہ ت، ث، ج، ر، د، ذ، س، ش، ص، ض، ط يا ظ ہو تو تائے "اِفْتِعَالٌ" کو عین کلمہ کی جنس سے بدلنا جائز ہے لیکن پھر ادغام کرنا واجب ہوجائے گا
اگر مذکورہ حروف باب تَفَعَّلٌ يا تَفَاعُلٌ کے فاء کلمہ میں واقع ہوں تو تائے "تَفَعَّلٌ" و "تَفَاعُلٌ" کو فاء کلمہ کا ہم جنس کرنا جائز اور بعد ابدال ادغام کرنا واجب ہوگا
اس قاعدے کے تحت تاء کو ذال سے بدل کر ذال کا ذال میں ادغام کیا تو یذکر ہوگیا