متعلقہ سوالات
صرف
1
موال ۔ الوصية ۔ المحل ۔ مکیال ۔ استحالۃ ۔ قرية مذکورہ تمام کلمات کی مکمل صرفی تحقیق بھیجیں مزید ۔ موال ۔ اور قریۃ کی تعلیل بتائیں جزاک اللہ خیرا واحسن الجزاء فی الدنیا والآخرۃ
6 جولائی، 2024TARIQ RAZA QADRI
جواب دہندہ
I
موال (میم کے فتحہ کے ساتھ) جمع مکسر بر وزن مفاعل
صیغہ جمع مکسر ثلاثی مزید فیہ لفیف مفروق اس کی مفرد مولی ہے
اصل میں موالِیُ تھا یاء مضموم ما قبل مکسور کو ساکن کیا تو موال ہوگیا
وصیۃ مصدر ثلاثی مجرد لفیف مفروق از باب ضرب یضرب
اصل میں وصییۃ تھا دونوں یاء کا ادغام کر دیا تو وصیۃ ہوا
المحل صیغہ واحد اسم ظرف ثلاثی مجرد مضاعف از باب نصر ینصر
اصل محلل تھا مضاعف کا قانون نمبر چار جاری ہوا یمدد والا
مکیال صیغہ واحد اسم آلہ کبری ثلاثی مجرد اجوف یائی از باب ضرب یضرب
استحالۃ مصدر ثلاثی مزید فیہ اجوف واوی از باب استفعال
اقامۃ استقامۃ والا قاعدہ جاری ہوا
قریۃ اسم جامد ثلاثی مجرد ناقص یائی
اس میں کوئئ تعلیل نہیں ہوئی