متعلقہ سوالات
نحو
1
ویسمی عطف النسق ترکیب وشرطہ ان یکون بینہ وبین متبوعہ احدحروف العطف وسیاتی ذکرھافی القسم الثالث ان شاءاللہ تعالی ترکیب کردیں
27 جولائی، 2024Zila Hema
جواب دہندہ
یسمی فعل اس میں ھو ضمیر نائب الفاعل عطف مضاف النسق مضاف الیہ
مضاف مضاف الیہ ملکر مفعول بہ
فعل فاعل مفعول بہ ملکر جملہ فعلیہ خبریہ
شرط مضاف ھاء ضمیر مضاف الیہ مرکب اضافی ہو کر مبتدا
ان مصدریہ یکون فعل ناقص بین مضاف ہا ضمیر مضاف الیہ مرکب اضافی ہوکر معطوف علیہ
واو حرف عطف
بین مضاف متبوع مضاف مضاف الیہ ہا مضاف الیہ متبوع مضاف اپنے مضاف الیہ سے ملکر بین کا مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر معطوف
معطوف علیہ معطوف ملکر ثابتا اسم فاعل کا مفعول فیہ ثابتا اسم فاعل اس میں ھو ضمیر فاعل اسم فاعل اپنے فاعل اور مفعول فیہ سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر خبر مقدم
احد مضاف حروف مضاف مضاف الیہ العطف مضاف الیہ
حروف مضاف اپنے مضاف الیہ سے ملکر احد کا مضاف الیہ احد مضاف اپنے مضاف الیہ سے ملکر یکون فعل ناقص کا اسم
فعل ناقص اپنے اسم و خبر سے ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر ان مصدریہ سے ملکر مصدر مؤول ہو کر خبر
شرطہ مبتدا اپنی خبر سے ملکر جملہ اسمیہ خبریہ
سیاتی فعل ذکرھا مرکب اضافی اس کا فاعل
فی جار القسم موصوف الثالث صفت موصوف صفت ملکر مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو فعل فاعل ظرف لغو ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر جزائے مقدم یا مثل جزاء
ان حروف شرط شاء فعل اللہ فاعل
فعل فاعل ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر شرط