متعلقہ سوالات
صرف
1
شءت اصل میں کیا تھا تعلیل بتایءں
14 نومبر، 2024Atif Sharif Sharif
جواب دہندہ
شِئْتَ صیغہ واحد مذکر حاضر فعل ماضی مثبت معروف ثلاثی مجرد اجوف یائی ومہموز اللام از باب سمع یسمع
اصل میں شَیَئْتَ تھا
یاء متحرک ما قبل مفتوح کو الف سے بدلا تو شائْت ہوگیا اب الف اور ہمزہ ساکن ہیں الف کو حذف کیا تو شَئْتَ ہو گیا
قاعدہ
جب اجوف کی ماضی معروف یا مجہول میں عین کلمہ اجتماع ساکنین کی وجہ سے گر جائے تو فاء کلمہ کو ضمہ دیا جائے گا (جبکہ اجوف واوی مفتوح العین یا مضموم العین ہو) ورنہ (جبکہ اجوف يائی ہو یا اجوف واوی مکسور العین ہو تو) کسرہ دیں گے
اس قاعدے کے تحت شین کو کسرہ دیا تو شِئْتَ ہو گیا