متعلقہ سوالات
نحو
1
مکمل نحو یاد کرنے کا ا سان طریقہ کیا ہے؟
11 اگست، 2024Farhan Sheikh
جواب دہندہ

"🌹فنِ نحو میں مضبوطی کا آسان حل🌹"
"✍️ ابو المتبسِّم عطاری"
👈 اِس فن پہ تو کتبِ کثیرہ تحریر کی گئی ہیں۔ اور وقت کے بدلنے کے ساتھ ساتھ مزید کتب بھی لکھی جارہی ہیں۔
👈 لیکن اِس فن میں مضبوطی حاصل کرنے کا ایک آسان طریقہ عرض کرتا ہوں وہ یہ ہے کہ آپ اِس فن کو 9 حصوں پہ تقسیم کریں:
👈 "پہلا حصہ: تعارف علمِ نحو"
(اِس میں نحو کی تعریف ، موضوع ، لفظ کی تعریف مع اقسام وغیرہ)
👈 "دوسرا حصہ: أسماء کا بیان"
(اسم کی تقسیم باعتبارِ تعریف و تنکیر ، افراد ، اعراب و بناء ، تذکیر و تأنیث وغیرہ)
👈 "تیسرا حصہ: افعال کا بیان"
(افعال قلوب ، مدح و ذم ، مقاربہ وغیرہ)
👈 "چوتھا حصہ: مرکبات کا بیان"
(مرکب اضافی ، توصیفی ، مزجی ، بنائ وغیرہ)
👈 "پانچواں حصہ: مرفوعات کا بیان"
(مکمل 8 مرفوعات کا مختصراً تعارف)
👈 "چھٹا حصہ: منصوبات کا بیان"
(مکمل 12 منصوبات کا تعارف)
👈 "ساتواں حصہ: توابع کا بیان"
(صفت ، بدل عطف وغیرہ کا بیان)
👈 "آٹھواں حصہ: عوامل کا بیان"
(اسماء و افعال عوامل وغیرہ کا بیان)
👈 "نواں حصہ: حُروف کا بیان"
(معانی و مبانی کی مختصراً بحث)
👈 آپ اِن 9 حصوں کو سمجھ کہ یاد کریں ان شاء اللّٰه عزوجل آپ کو نحو میں کمزوری باقی نہیں رہے گی۔ اب آپ کی مرضی ہے اِن 9 حصوں کو 9 دنوں میں پورا کریں یا 9 ہفتوں میں۔