متعلقہ سوالات
نحو
1
جار مجرور کے قواعد بیان فرمائیں
3 دسمبر، 2024Muhammad Mueen
جواب دہندہ

حرف جر اور اُس کے بعد والے اسم کو جار مجرور کہتے ہیں، جار مجرور ہمیشہ فعل یا شبه فعل (اسم فاعل، اسم مفعول ، صفت مشبہ ، اسم تفضیل ، مصدر ) کے متعلق ہوتے ہیں اور جس کے متعلق ہوتے ہیں اُسے متعلق کہتے ہیں۔
جار مجرور کا متعلق لفظوں میں موجود ہو تو جار مجرور کو ظرف لغو کہتے ہیں:
ضَرَبَ زَيْدٌ بِالْخَشَبَةِ
اور اگر ان کا تعلق لفظوں میں موجودنہ ہو بلکہ محذوف ہوتو ان کو ظرف مستقر کا کہتے ہیں : الْوَلَدُ فِي الدَّارِ
1- کلام میں اگر کوئی ایسا فعل یا شبہ فعل موجود ہو جس کے متعلق جار مجرور کو کیا جا سکتا ہو تو ان کو اُسی کے متعلق کر دیں گے: قَرَأْتُ الْقُرْآنَ فِي الْبَيْتِ.
2. اور اگر ایسا نہ ہو تو اُس لفظ کے مطابق فعل یا شبہ فعل محذوف مانیں گے جس کے ساتھ جار مجرور کا تعلق ہے۔
مثلاً جار مجرور اگر خبر کی جگہ واقع ہوں تو فعل یا شبہ فعل مبتدا کے مطابق محذوف مانیں گے: الرَّجُلُ (ثابت) فِي الدَّارِ الْإِمْرَأَةُ ثَابِتَةٌ) فِي الدَّارِ.
اور اگر صفت کی جگہ واقع ہوں تو فعل یا شبہ فعل موصوف کے مطابق محذوف مانیں گے