کورس کا جائزہ
سیرت رسول ﷺ کا ایک اہم باب " غزوات النبی " بھی ہے۔ کتب حدیث و سیرت میں اس باب کو کبھی "کتاب المغازی" کبھی کتاب الجہاد، اور کبھی کتاب السیر کا نام دیا گیا ہے۔
محدثین واَہل سِیَر کی اِصطلاح میں غزَوہ وہ لشکر ہے جس میں رسول اللّٰہ ﷺ بذات خود شامل ہوۓ اور اگر حضور ﷺ بذات خود شامل نہ ہوٸے ہو بلکہ اپنے اصحاب میں سے کسی کو دشمن کے مقابلہ میں بھیج دیں تو وہ لشکر سَرِیَّہ کہلاتا ہے۔
غزوات تعداد میں ستائیس ہیں ۔ جن میں سے نو میں قتال یعنی لڑاٸی وقوع میں آٸی اور وہ یہ ہیں :
(01) *بَدْر*
(02) *اُحُد*
(03) *مُرَیْسِیْع*
(04) *خندق*
(05) *قُرَیْظَہ*
(06) *خیبر*
(07) فتح مکہ
(08) *حُنَین*
(09) طائف
سرایا کی تعداد سینتالیس ہے۔
غزوات میں سب سے پہلا اور حق و باطل کا فیصلہ کن معرکہ جو سن 2 ہجری میں پیش آیا، اس میں اللہ پاک نے مسلمانوں کو نسبت رسول ﷺ کی وجہ سے بہترین کامیابی عطا فرماٸی۔
خداۓ پاک نے دی ظلم کی پاداش دشمن کو
ہوٸی ہے بدر کے اندر شکست فاش دشمن کو
معرکہ بدر کو سمجھنے اور ایمان کی تازگی و تقویت کے لٸے سیرت کی دنیا ایپ کی جانب سے ایک زبردست کورس بنام " غزوہ بدر کورس " پیش کیا جارہا ہے۔
آئیں، معرکۂ بدر کو ایمان افروز انداز میں سیرتِ رسول ﷺ کی روشنی میں جانیے۔
آپ کیا سیکھیں گے
کورس کی پیشرفت
سوال پوچھیں
کیا آپ کے کوئی سوالات ہیں؟ ہمارے اساتذہ سے پوچھیں۔
