متعلقہ سوالات
صرف
1
اِتَّقِ کی صرفی تحقیق بتا دیجیے
2 فروری، 2025Ghalib Hussain
جواب دہندہ
صیغہ واحد مذکر حاضر فعل امر حاضر معروف ثلاثی مزید فیہ لفیف مقرون از باب افتعال
اصل میں اوتقی تھا
قاعدہ
وه واو یا یاء جو باب "اِفْتِعَالٌ"، "تَفَعَّلٌ" يا "تَفَاعُلٌ" کے فاء کلمے میں آجائیں تو انہیں تاءسے بدل کر ادغام کر دیا جا تا ہے۔ (اس کے لیے شرط یہ ہے کہ وہ واو یا اء ہمزہ سے تبدیل شدہ نہ ہو)
اس قاعدہ کے تحت واؤ کو تاء سے بدل کر تاء کا تاء میں ادغام کیا اور آخر سے امر ہونے کی وجہ سے یاء گرا دی تو یہ اتق ہو گیا