مراد کونسا صیغہ ہے
واحد مذکر اسم مفعول ثلاثی مزید فیہ اجوف واوی باب افعال
عربی گرامر سوال و جواب
عربی گرامر (صرف و نحو) کے سوالات کے جائزہ شدہ جوابات: صیغے، ابواب، تعلیلات، اعراب اور ترکیب۔
کل 9,024 جوابات شدہ سوالات
واحد مذکر اسم مفعول ثلاثی مزید فیہ اجوف واوی باب افعال
واحد مذکر غائب فعل مضارع مثبت معروف ثلاثی مزید فیہ صحیح باب تفعل
واحد مذکر غائب فعل ماضی مطلق مثبت معروف ثلاثی مجرد صحیح باب نصر ینصر
اصل میں یَذْءرون تھا قاعدہ لگا ہمزہ متحرک ماقبل حرف صحیح ساکن ہو تو اس کی حرکت ماقبل کو دیکر اسے حذف کرنا جائز ہے
نحو کی مشہور کتب میں "معنوی" اور "لفظی" کی تقسیم عموماً تنوین کے بجائے دوسری جگہوں پر آتی ہے۔ اگر آپ کی نصابی کتاب میں "معنوی تنوین" کی اصطلاح آئی ہے تو عموماً اس سے وہ تنویناتِ مراد ہوتی ہیں جو معنی کا فائدہ دیں، یعنی تمکین، تنکیر اور تنوینِ عوض، جبکہ مقابلہ اور ترنم زیادہ تر لفظی/صوتی نوعیت کی ہیں۔ یہ تقسیم کتاب کے لحاظ سے مختلف ہو سکتی ہے۔
قَالُوا: فعلِ ماضی۔ واو ضمیرِ متصل فاعل (محلاً مرفوع)، اور الف فارقہ ہے۔ یہ فعل فاعل مل کر جملۂ فعلیہ خبریہ، اور یہ قال ہونے کی وجہ سے . یعنی یہاں پورا جملہ آگے مقولہ کے ساتھ مل کر مکمل ہوتا ہے۔ إِنَّ: حرفِ مشبہ بالفعل، اسم کو نصب اور خبر کو رفع دیتا ہے۔ نَا: ضمیرِ متصل إِنَّ کا اسم، محلاً منصوب۔ مَعَكُمْ: مَعَ ظرف (مضاف) مکان، منصوب۔ كُمْ ضمیرِ متصل مضاف الیہ، محلاً مجرور۔ ظرف اپنے مضاف الیہ سمیت شبہ جملہ ہو کر محذوف (کائنون/مستقرّون) سے متعلق ہے، اور یہی إِنَّ کی خبر ہے (محلاً مرفوع)۔ إِنَّ ۔ اسم ۔ خبر مل کر جملۂ اسمیہ خبریہ، اور یہ قَالُوا کا مقولہ ہو کر محلاً منصوب ہے۔
اَلْأَوَّلُ میں تعلیل: مادہ: اس میں اختلاف ہے: مشہور قول: مادہ و-أ-ل ہے، اور اصل أَوْأَلُ (وزن: أَفْعَلُ، اسمِ تفضیل) تھا۔ دوسرا قول: مادہ و-و-ل ہے، اصل أَوْوَلُ تھا۔ تعلیل کے مراحل (مشہور قول کے مطابق): اصل: أَوْأَلُ دوسرا ہمزہ (جو عین کلمہ کے بعد لام کلمہ ہے) پہلے ہمزہ سے ملنے کے سبب واو سے بدل دیا گیا، یعنی أَوْوَلُ بنا۔ اب واو (فاء کلمہ) ساکن کے بعد واو (عین کلمہ) مفتوح آیا۔ دونوں واو کو ادغام کر دیا گیا۔ نتیجہ: أَوَّلُ
أَكْرِمْ: فعلِ امر، اس میں ضمیر مستتر أنتَ فاعل ہے۔ فعل اپنے فاعل اور مفعول سے مل کر جملۂ فعلیہ انشائیہ (امریہ) ہے۔ مَنْ: اسمِ موصول (بمعنی "الذی")، أَكْرِمْ کا مفعول بہ ہونے کی وجہ سے محلاً منصوب ہے۔ أَكْرَمَكَ: یہ صلہ ہے، أَكْرَمَ: فعلِ ماضی، اس میں ضمیر مستتر هو فاعل ہے (جس کا مرجع "مَنْ" ہے)۔ كَ: ضمیرِ متصل مفعول بہ، محلاً منصوب۔ فعل، فاعل اور مفعول مل کر جملۂ فعلیہ خبریہ، اور یہی صلہ ہے۔
واحد مذکر حاضر فعل مضارع مثبت معروف ثلاثی مجرد صحیح باب سمع یسمع
خَطِيئَةٌ کا وزن: فَعِیلۃ مادہ: خ-ط-أ (خَطِئَ / خَطَأَ: غلطی/گناہ کرنا) خ ۔ ف، ط ۔ ع، ء ۔ ل، اور درمیان کی ي زائد ہے۔ اصل: خَطِيئَةٌ ہی ہے، یہ صفت کے بجائے اسم ہے (گناہ/لغزش)۔ یہاں ۃ تانیث کے لیے ہے، کیونکہ "خَطِيئَةٌ" مؤنث لفظ ہے (ضمیر اور صفت مؤنث لائی جاتی ہے، جیسے: خَطِيئَةٌ كَبِيرَةٌ)۔ لیکن یہ تانیثِ لفظی ہے، تانیثِ حقیقی نہیں، کیونکہ اس کا مدلول (گناہ) کوئی جاندار مؤنث نہیں۔ اس میں "ۃ" مذکر سے مؤنث بنانے کے لیے نہیں آئی (جیسے مُسْلِمٌ ۔ مُسْلِمَةٌ)، بلکہ لفظ اپنی اصل بناوٹ میں اسی ۃ کے ساتھ آیا ہے۔ جمع: خَطَايَا (جمعِ تکسیر، اصل: خَطَائِئُ، تعلیل کے بعد خَطَايَا)۔
مَلَائِكَةٌ کی صرفی تحقیق: 1. نوعِ کلمہ: اسمِ جمع (جمعِ تکسیر)، واحد: مَلَكٌ 2. اصل مادہ میں اختلاف: قولِ اول (مشہور): مادہ م-ل-ك ہے، اور یہ "مَأْلَكٌ" سے ہے جو "اَلْأُلُوكَةُ" (پیغام/رسالت) سے ماخوذ ہے۔ پھر ہمزہ کو تخفیفاً حذف کر کے لام کی حرکت میم کو دے دی گئی تو "مَلَكٌ" بنا۔ یعنی اصل أ-ل-ك ہے۔ قولِ دوم: مادہ م-ل-ك ہے (مَلَكَ: مالک ہونا/قابو رکھنا)۔ قولِ سوم: مادہ ل-أ-ك (لَأَكَ: پیغام پہنچانا) سے ہے۔ راجح قول پہلا ہے، اور معنی "پیغام رساں" ہے۔
جمع مؤنث حاضر فعل مضارع مثبت معروف ثلاثی مزید فیہ صحیح باب تفعل
صیغے کی اصل تک پہنچنے کا مختصر طریقہ: زائد حروف ہٹائیں (حروفِ "سَأَلْتُمُونِيهَا" میں سے جو زائد ہوں)۔ تصریف کریں: جو حروف ہر صیغے میں باقی رہیں وہی اصل ہیں (عَلِيْمٌ ۔ عَلِمَ، يَعْلَمُ ۔ ع-ل-م)۔ وزن سے تصدیق کریں: اصل حروف ف، ع، ل کے مقابل ہوتے ہیں۔ حرفِ علت اور تشدید پہچانیں: قَالَ ۔ ق-و-ل، مَدَّ ۔ م-د-د۔
عَلِيْمٌ کی اصل مادہ (مصدر/جذر) ع-ل-م ہے، یعنی "عِلْم" (جاننا)۔ صرفی تفصیل: وزن: فَعِيْلٌ صیغہ: صفتِ مشبّہ (بعض کے نزدیک صیغۂ مبالغہ)، جس کا مطلب ہے "بہت زیادہ جاننے والا" مصدر: عِلْمٌ فعل: عَلِمَ، يَعْلَمُ (اس نے جانا)
دونوں صیغہ تثنیہ کے ہیں اس اعتبار سے ھما ضمیر نکلے گی
ہر باب کی علامات بیان کی گئی ہیں اسے مدے نظر رکھا جائے جیسے باب ضرب یضرب علامت ماضی مفتوح العین مضارع مکسور العین اس طرح باب کے بارے میں معلومات ہو جائے گی
جس علم کے ذریعے اسم کے آخر کے احوال سے بحث کی جائے
مصدر ثلاثی مجرد صحیح باب ضرب یضرب
دینار کی جمع دینار آتی ہے ایسے ہے جیسے مساجد جمع ہوتی ہے
اصل میں تواسیون تھا قاعدہ لگا لام کلمہ میں یاء مضموم ماقبل مکسور مابعد واؤ جمع ہو تو اس کی حرکت ماقبل کو دیکر اسے حذف کرنا واجب ہے پھر تواسون ہوا
جمع مؤنث حاضر فعل مضارع مثبت معروف ثلاثی مزید فیہ ناقص یائی باب تفعیل
منصرف
غیر منصرف
بالکل آسان ہے اس کے لیے آپ کو عوامل یاد ہونے چاہییں کہ کون سا عامل کیا عمل کر ہے پھر جس لفظ سے پہلے جو عامل آئے اس لفظ پر اس عامل کے مطابق اعراب لگانا ہے۔ عامل ناصب ہو تو نصب دینا ہے رافع ہو تو رفع جاز ہو تو جر
اسم فاعل واحد مذکر صحیح از باب ضرب یضرب
ثلاثی مجرد
جمع مؤنث اسم فاعل ثلاثی مزید فیہ ناقص یائی باب مفاعلہ
مبتدا کو مسند الیہ اور خبر کو مسند کہتے ہیں اور مبتدا اور خبر جملہ اسمیہ کے دونوں جزؤں کو کہتے ہیں
جس اسم پر تنوین اور کسرہ آجائے وہ منصرف اور جو دونوں کو قبول نہ کرے وہ غیر منصرف
واحد مذکر غائب فعل مضارع مثبت معروف ثلاثی مجرد مضاعف ثلاثی باب نصر ینصر اصل میں یَدْلُلُ تھا قاعدہ لگا دو ہم جنس متحرک ماقبل حرف صحیح ساکن ہو تو اس کی حرکت ماقبل کو دیکر دونوں کا ادغام کرنا واجب ہے پھر یدّل ہوا
ہمزہ کو اس وجہ سے حذف کیا گیا تاکہ فعل مضارع کے واحد متکلم میں دو ہمزہ کی تکرار نہ ہو
دان یَدِیْنُ باب ضرب یضرب
واحد مذکر اسم فاعل ثلاثی مزید فیہ ناقص یائی باب افعال
علامات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ فعل ماضی کا آخر مبنی بر فتح ہوتا ہے
یہ اپنی اصل پر ہے اس میں کوئی حرف علت نہیں ہے اس لیے کوئی تبدیلی بھی نہیں ہوئی۔ اور اگر آپ یہ پوچھ رہے ہیں کہ یہ جس سے بنا ہے وہ کیا ہے تو وہ فعل مضارع حاضر کا صیغہ ہے۔
کیونکہ کسرہ اور تنوین اسم کی خصوصیات میں سے ہیں۔
تعبیرات (کسی لفظ کا مفہوم اور مدلول) یہ مختلف مقامات پر تبدیل ہوتے رہتے ہیں۔ میں تفصیلا اس پر کلام کرنے کی کوشش کروں گا ۔ اللہ تبارک وتعالیٰ سے توفیق کی دعا ہے اسم وصف یا صفت اس کا دو طرح کا استعمال ہوتا ہے 1. وصف محض: یعنی ایسا اسم جو صرف وصف پر دلالت کرے اور اس میں ذات یا موصوف کا مفہوم نا پایا جائے اس کیٹگری میں مصادر آتے ہیں جیسے : سواد بمعنی سیاہی یا بیاض بمعنی سفیدی اگر غور کریں تو ان دونوں لفظوں میں صرف وصفی معنی ہے اور ذات یا موصوف کا مفہوم موجود نہیں ہے 2 . وصف مع الذات : یعنی ایسا صفت کا صیغہ جس میں وصفی معنی کے ساتھ اس وصفی معنی سے موصوف ذات کا بھی مفہوم موجود ہو اس کیٹگری میں اسماء مشتقہ داخل ہیں جیسے اسود (سیاہ رنگت والا شخص یا کوئی چیز )، ابیض (سفید رنگت والا شخص یا کوئی چیز ) اسماء مشتقہ میں سے مندرجہ چیزیں اس کیٹگری میں آتی ہیں اسم فاعل،مفعول ،صفت مشبہ ،مبالغہ ۔ اسم وصف کے مقابلے میں فقط اسم یا اسم جامد کا اطلاق ہوتا ہے جس کی دو تعبیریں ہیں 1. اسم معنی : یعنی وہ چیزیں جن کا خارجی وجود نا ہو یا ہو تو کسی دوسری چیز ہے ساتھ ملکر وجود میں آتی ہوں جیسے گناہ اس کا خارجی وجود نہیں ہوتا بلکہ ذہن میں موجود چیز ہے اسی طرح افعال ان کا وجود خارج میں اسی وقت ہوگا جب کوئی فاعل ہوگا تو اس فاعل سے فعل کا وجود ہوتا ہے اس قسم میں دو قسمیں مصادر اور اسم جامد جو فقط معانی ہوں داخل ہوں گی 2. اسم ذات: وہ اسم جس کا وجود بنفسہ ہو آسان تفہیم یہ ہوگی کہ وہ چیز جس کو دیکھا یا چھوا جا سکتا ہو اس میں بہت ساری چیزیں آئیں گی مثالیں آپ کے سامنے موجود ہیں اب ایک اہم چیز سمجھیں اسم ذات اور اسم وصف جب ایک دوسرے کے مقابل بولے جاتے ہیں تو اس وقت اسم وصف سے دونوں معانی مراد لیئے جا سکتے ہیں اور جب اسم ذات اسم معنی کے مقابلے میں بولا جائے تو اس وقت اسم معنی سے دونوں معنی مراد لیئے جا سکتے ہیں کب کون سا معنی مراد لینا ہے یہ حسب موقع و مقام معلوم کیا جا سکتا اب دوسرا سوال خطیئۃ کا تھا تو اگر آپ اس کا معنی دیکھیں گے تو بمعنی خطا غلطی mistake کے استعمال ہوتا ہے تو یہ بات کنفرم ہے کہ صفت کا صیغہ نہیں ہے کیوں کہ اس کے مفہوم میں نا وصف محض ہے نا ذات کا تصور تو یہ اسم معنی جامد ہوگا کہ یہ کوئی چیز ہے
واحد مذکر غائب فعل مضارع مثبت معروف ثلاثی مزید فیہ صحیح باب افتعال
اس کی ماضی عَمِدَ ہے
واحد مذکر غائب فعل ماضی مطلق مثبت معروف ثلاثی مزید فیہ ناقص یائی باب افعال اصل میں ألقیَ تھا قاعدہ لگا واؤ یا یاء متحرک ماقبل مفتوح کو الف سے بدلنا واجب ہے پھر ألقٰی ہوا
اکیلے موضوع لفظ کو مفرد ایک سے زاہد موضوع الفاظ کے مجموعے کو مرکب کہتے ہیں
واحد مذکر غائب فعل ماضی مطلق مثبت معروف ثلاثی مزید فیہ صحیح باب افعال
واحد مذکر غائب فعل ماضی مطلق مثبت معروف ثلاثی مزید فیہ صحیح باب تفاعل
مضاعف کی دو اقسام ہیں مضاعف ثلاثی مضاعف رباعی
وَضَاَ ۔ یَضَاُ وُضُوْاً ثلاثی مجرد سے توضّاَ یتوضّاُ توضّاً ثلاثی مزید فیہ سے
ثلاثی مجرد سے واحد مذکر حاضر فعل مضارع مثبت معروف صحیح باب نصر ینصر اور ثلاثی مزید فیہ سے واحد مذکر غائب فعل ماضی مطلق مثبت معروف صحیح باب تفعل
پہلا سعید (اسمِ علم): یہ شخص کا نام ہے، اس لیے جامد کے حکم میں ہے۔ اصل مادہ س-ع-د ہے، وزن فَعِيل۔ نام بنانے سے پہلے یہ صفت تھا، پھر علم بن گیا، اس لیے صرفی طور پر منقول (صفت سے علم) ہے۔ دوسرا سعید (صفت): صفتِ مشبہہ، وزن فَعِيل، مادہ س-ع-د (بحث: صحیح، ثلاثی مجرد، باب سَمِعَ یا نَصَرَ، فعل سَعِدَ، يَسْعَدُ)، معنی "خوش بخت"۔ یہ رَجُلٌ کی صفت ہے۔ فرق: پہلا سعید: علم ہے، کسی خاص شخص کا نام، اور اسی لیے مبتدا بنتا ہے۔ دوسرا سعید: صفت ہے، موصوف رَجُل کے تابع۔
واحد مذکر غائب فعل ماضی مطلق مثبت معروف ثلاثی مجرد صحیح باب فتح یفتح
یہ دونوں نحو کی اصطلاحات ہیں منصرف سے مراد وہ اسم جو تنوین اور کسرہ کو قبول کرتا ہو غیر منصرف سے مراد وہ اسم جو تنوین اور کسرہ کو قبول نہ کرتا ہو
افعال متصرفہ وہ افعال ہوتے ہیں جن کی گردانیں ماضی مضارع امر بنتے ہیں افعال غیر متصرفہ جن سے مکمل گردانیں ماضی مضارع امر نہیں آتے بلکہ ماضی یا مضارع یا دو گردانیں بنتی ہیں
واحد مذکر غائب فعل ماضی مطلق مثبت معروف ثلاثی مجرد مثال واوی باب فتح یفتح
فعل پر کسرہ اور تنوین اس لیے نہیں آتی کہ یہ دونوں اسم کی خاص علامات ہیں۔ کسرہ (جر): جر اسم کا اعراب ہے، کیونکہ جر کا مطلب ہے کسی اسم کا حرفِ جر یا مضاف کی طرف نسبت پانا، اور یہ نسبت صرف اسم میں ممکن ہے۔ فعل نہ مضاف الیہ بنتا ہے، نہ حرفِ جر کا مدخول، اس لیے فعلِ مضارع کو رفع، نصب اور جزم تو ملتے ہیں مگر جر نہیں ملتا۔ تنوین: تنوین اسم کے منصرف (متمکن) ہونے کی علامت ہے، یعنی اس کی خفت اور اسمیت پر دلالت کرتی ہے۔ فعل اسم سے ثقیل ہے اور اس میں اسمیت نہیں، اس لیے تنوین اس پر داخل نہیں ہوتی۔
جوابِ قسم کی صورتیں: 1. جملہ اسمیہ ہو (مثبت): إِنَّ اور لام کے ساتھ۔ مثال: وَاللَّهِ إِنَّ زَيْدًا لَقَائِمٌ، وَالْعَصْرِ إِنَّ الْإِنسَانَ لَفِي خُسْرٍ۔ 2. جملہ فعلیہ ماضی (مثبت): لام اور قَدْ کے ساتھ۔ مثال: وَاللَّهِ لَقَدْ قَامَ زَيْدٌ، وَالشَّمْسِ وَضُحَاهَا... قَدْ أَفْلَحَ مَنْ زَكَّاهَا۔ 3. جملہ فعلیہ مضارع (مثبت): لام اور نونِ تاکید کے ساتھ۔ مثال: وَاللَّهِ لَأَفْعَلَنَّ، وَتَاللَّهِ لَأَكِيدَنَّ أَصْنَامَكُمْ۔ 4. منفی صورت: مَا، لَا، إِنْ کے ساتھ۔ مثال: وَاللَّهِ مَا قَامَ زَيْدٌ، وَاللَّهِ لَا أَفْعَلُ، وَاللَّهِ إِنْ زَيْدٌ قَائِمٌ۔ 5. جوابِ قسم محذوف ہو: جب قسم کے بعد شرط ہو اور شرط کا جواب پہلے آ چکا ہو یا قسم کا جواب شرط کے جواب سے مستغنی ہو۔
کلمہ یا معنی میں مستقل ہو گا یا نہیں۔ اگر مستقل ہو تو زمانے پر دلالت کرے گا (فعل) یا نہیں کرے گا (اسم)، اور اگر مستقل نہ ہو تو حرف ہے۔
قَامَ وَقَعَدَا أَخَوَاكَ یہ تنازعِ فعلین کی مثال ہے۔ ترکیب:قَامَ: فعلِ ماضی، پہلا عامل۔وَ: حرفِ عطف۔قَعَدَا: فعلِ ماضی، دوسرا عامل، اس کے آخر میں الف تثنیہ کی ضمیر (فاعل) ہے۔ أَخَوَاكَ: فاعل (معمول متنازع فیہ)، مرفوع بالألف (اسمائے ستہ)، مضاف، اور كَ ضمیر مضاف الیہ۔ نحوی توجیہ: دونوں فعل أَخَوَاكَ کو فاعل بنانا چاہتے ہیں، اور اسم ایک ہی ہے۔ اس کی دو توجیہیں ہیں: 1. بصریوں کے نزدیک: عمل دوسرے فعل (قَعَدَا) کا ہے، اس لیے أَخَوَاكَ قَعَدَا کا فاعل ہے۔ پہلے فعل قَامَ میں فاعل ضمیر مستتر ہو گی، لیکن یہاں اضمار قبل الذکر سے بچنے کے لیے پہلے فعل کا فاعل حذف مانا جاتا ہے، یا ضمیر لائی جاتی ہے: قَامَا وَقَعَدَ أَخَوَاكَ (بصری ترجیح)۔ اسی لیے جملہ قَامَ وَقَعَدَا أَخَوَاكَ بصری قاعدے سے نہیں، کوفی قاعدے سے ہے۔ 2. کوفیوں کے نزدیک: عمل پہلے فعل (قَامَ) کا ہے، اس لیے أَخَوَاكَ قَامَ کا فاعل ہے، اور دوسرے فعل قَعَدَا میں فاعل ضمیر الف ہے جو أَخَوَاكَ کی طرف لوٹتی ہے۔ مثالِ جملہ اسی کے مطابق ہے: قَامَ کا فاعل أَخَوَاكَ، اور قَعَدَا میں الف ضمیر فاعل۔
اللِّوَى (یا اللَّوَى) کے بارے میں دو باتیں ہیں: 1. لَوًى (بفتحتین) / لِوًى: ریت کے ٹیلے کا مڑا ہوا کنارہ، یعنی وہ جگہ جہاں ریت مڑ کر ختم ہوتی ہے۔ یہ اسمِ ذات (جامد) ہے، ظرف نہیں۔ جاہلی شاعری میں مشہور ہے (بِسِقْطِ اللِّوَى)۔ 2. لَوَى، يَلْوِي (فعل): مڑنا یا موڑنا، مادہ ل-و-ی (لفیف مقرون)۔ اس کا مصدر لَيّ ہے، اور لَوَى اس سے فعلِ ماضی ہے۔ خلاصہ: اگر عبارت میں اللِّوَى (ال کے ساتھ، اسم کی صورت میں) ہے تو یہ جامد اسم ہے، اسمِ ظرف نہیں۔ البتہ اگر شعر میں "ٹیلے کے موڑ پر" کے معنی میں آئے تو مضاف الیہ یا مجرور ہو کر مکان کا کام دیتا ہے، مگر صرفی لحاظ سے ظرف (مفعل کے وزن پر) نہیں۔
أَرْخَى جامد نہیں ہے، یہ فعلِ ماضی ہے، اور اس کا معنی "پردہ" نہیں بلکہ "ڈھیلا چھوڑنا، لٹکانا، گرا دینا" ہے۔ صرفی تحقیق: واحد مذکر غائب فعل ماضی مطلق مثبت معروف ثلاثی مزید فیہ ناقص یائی باب افعال، مادہ ر-خ-و (ناقص واوی)، وزن أَفْعَلَ، مضارع يُرْخِي، مصدر إِرْخَاء۔ اصل أَرْخَوَ تھا، واو متحرک ماقبل مفتوح کو الف بنایا ۔ أَرْخَى (الف یاء کی صورت میں لکھا گیا)
اِعْشَار (بمعنی دس حصے کرنا / دسواں حصہ لینا) باب افعال کا مصدر ہے، مادہ ع-ش-ر۔ اگر لفظ أَعْشَار ہے: تو یہ جمع ہے، واحد عُشْر (دسواں حصہ)، وزن أَفْعَال، مصدر نہیں۔ قرآن میں مِعْشَار (دسواں حصہ) آیا ہے
واحد مذکر غائب فعل ماضی مطلق مثبت معروف رباعی مجرد صحیح باب فعللۃ
واحد مذکر غائب کے صیغے ہیں دونوں فصل ماضی مطلق مثبت معروف رباعی مجرد مضاعف رباعی باب فعللۃ تعلیل اصل میں مکْرَرَ اور مَفْرَرَ تھا قاعدہ لگا دو ہم جنس متحرک ماقبل حرف صحیح ساکن ہو تو اس کی حرکت ماقبل کو دے کر دونوں کا ادغام کرنا واجب ہے پھر مکرَّ اور مفرَّ ہوا
مصدر سماعی ثلاثی مجرد صحیح باب نصر ینصر
واحد مذکر غائب فعل ماضی مطلق مجھول ثلاثی مزید فیہ صحیح باب مفاعلہ مادہ اصلی ح۔م۔ل
مشتق ہے واحد مذکر غائب فعل مضارع مثبت معروف ثلاثی مجرد صحیح باب نصر ینصر
جس اسم کا آخر عامل کے بدلنے کی وجہ سے بدل جائے اسے اسم متمکن یا پھر اسم معرب کہتے ہیں
اسمائے عدد: وہ اسماء ہیں جو معدود (گنی جانے والی چیز) کی مقدار یا تعداد پر دلالت کریں۔ جیسے وَاحِد، اِثْنَان، ثَلَاثَة، عَشَرَة، مِائَة، أَلْف۔
یہ صرف بین صیغہ ہو سکتا ہے اسم جامد ثلاثی مجرد اجوف یائی نا ضمیر مجرور متصل ہے
واحد مذکر غائب فعل مضارع نفی جحد بلم معروف ثلاثی مجرد مثال واوی باب ضرب یضرب
واحد مذکر غائب فعل مضارع مثبت معروف ثلاثی مجرد لفیف مفروق ضرب یضرب
قَوِيل پر دو قانون ایک ساتھ نہیں لگتے۔ ایک ہی لفظ پر دو واجب قانون جمع ہوں تو صرف وہ قانون لگتا ہے جو پہلے اپنی شرط پوری کرے، اور دوسرا اس کے بعد اگر شرط باقی رہے تو لگتا ہے۔ قَوِيل کی اصل: قَوِيلٌ (وزن فَعِيل، مادہ ق-و-ل)۔ یہاں واو ساکن نہیں بلکہ مفتوح ہے، اور اس کے بعد یاء مدہ ہے۔ قانون 1 (قائل میں): "واو الف زائدہ کے بعد ہو تو ہمزہ بنتی ہے"، یہ قَائِل میں لگتا ہے (اصل قَاوِل)، کیونکہ وہاں الف زائدہ ہے۔ قَوِيل میں الف زائدہ ہے ہی نہیں، اس لیے یہ قانون یہاں شرط نہ ہونے کی وجہ سے نہیں لگے گا۔ قانون 2 (واو کا قلب): "واو ساکن، ماقبل مکسور" ← یاء، یا "واو متحرک ماقبل مفتوح" ← الف۔ قَوِيل میں واو متحرک ہے، ماقبل قاف مفتوح ہے، لیکن اس کے بعد الف نہیں ہے (بعد میں یاء مدہ ہے)، اس لیے قلب الف کی شرط پوری نہیں، اور واو صحیح رہتی ہے۔ نتیجہ: قَوِيل میں کوئی تعلیل نہیں؛ یہ لفظ اصل حالت پر ہے، جیسے طَوِيل، عَوِيل بھی بغیر تعلیل کے ہیں۔
باب ششم (سَمِعَ) سے اجوف واوی: مثال خَافَ، يَخَافُ (مادہ خ-و-ف)۔ ماضی: اصل خَوِفَ (وزن فَعِلَ)۔ واو متحرک اور ماقبل مفتوح ہے، اس لیے واو کو الف سے بدلا ۔ خَافَ۔ مضارع: اصل يَخْوَفُ (وزن يَفْعَلُ)۔ واو متحرک ماقبل ساکن تھا، تو واو کی فتحہ ماقبل (خ) کو دی (نقل)، پھر واو ماقبل مفتوح ہونے پر الف سے بدلا ۔ يَخَافُ۔ امر: خَفْ (اصل اِخْوَفْ)۔ الف گرا (ہمزۂ وصل مستغنی)، پھر التقائے ساکنین سے الف (عین کلمہ) حذف ہوا ۔ خَفْ۔ اسمِ فاعل: خَائِف (اصل خَاوِف، الف زائدہ کے بعد واو آیا تو ہمزہ بنا اور ہمزہ کو یاء سے بدلا گیا)۔ مصدر: خَوْف (کوئی تعلیل نہیں)
مَنْ مَلَكَ ذَا رَحِمٍ مَحْرَمٍ مِنْهُ عَتَقَ عَلَيْهِ ترجمہ: جو شخص اپنے کسی ذی رحم محرم (ایسے رشتہ دار جس سے نکاح ہمیشہ کے لیے حرام ہو) کا مالک بن جائے، وہ اس پر آزاد ہو جاتا ہے۔ اعراب و ترکیب: مَنْ: اسمِ شرط، مبتدا، محلاً مرفوع۔ مَلَكَ: فعلِ ماضی معروف، فعلِ شرط، اور اس کا فاعل ضمیر مستتر هُوَ (جو مَنْ کی طرف لوٹتی ہے)۔ ماضی ہونے کی وجہ سے محلاً مجزوم ہے۔ ذَا: مفعول بہ، منصوب بالالف (اسمائے ستہ میں سے)، اور مضاف۔ رَحِمٍ: مضاف الیہ، مجرور۔ مَحْرَمٍ: رَحِمٍ کی صفت، مجرور۔ (یا ذَا رَحِمٍ کی صفت ہو تو منصوب مَحْرَمًا۔ مشہور روایت میں مَحْرَمٍ مجرور ہے، یعنی صفت برائے رحم۔) مِنْهُ: جار مجرور، مَحْرَمٍ سے متعلق (یا حال)۔ عَتَقَ: فعلِ ماضی معروف، جوابِ شرط، فاعل ضمیر مستتر هُوَ (جو ذا رحم کی طرف لوٹتی ہے)۔ عَلَيْهِ: جار مجرور، عَتَقَ سے متعلق۔
بَابُ: مبتدا (مضاف)، مرفوع۔ الْأَذَانِ: مضاف الیہ، مجرور۔ (مضاف و مضاف الیہ مل کر مبتدا) مَثْنَى مَثْنَى: خبر۔ پہلا مَثْنَى خبر ہے، اور دوسرا مَثْنَى اس کی تاکیدِ لفظی ہے۔ دونوں غیر منصرف (عدل + وصفیت) ہیں، اور الف مقصورہ کی وجہ سے اعراب مقدر ہے (محلاً مرفوع)۔
آباء جمعِ مکسّر ہے، واحد أَب، اس لیے یہ کسی باب سے نہیں، فعل نہیں بلکہ جامد اسم ہے۔ وزن أَفْعَال، اصل مادہ أ-ب-و (ناقص واوی)، اور اس کی جمع میں واو ہمزہ بنی: أَبَاوٌ ۔ آبَاءٌ۔ اسمِ آلہ: جامد اسم کا اسمِ آلہ نہیں بنتا، کیونکہ اسمِ آلہ مصدر سے مشتق ہوتا ہے (مِفْعَل، مِفْعَال، مِفْعَلَة) اور آباء جامد ہے۔ اگر مراد یہ ہے کہ فعل أَبَى (انکار کرنا، باب ضَرَبَ، مادہ أ-ب-ی) سے اسمِ آلہ بنے، تو یہ بھی معروف نہیں، لیکن قیاساً مِئْبًى ہو گا، اور اس کی گردان: مِئْبًى (مفرد)، مِئْبَيَانِ (تثنیہ)، مَآبٍ (جمع، قیاساً)۔ یہ استعمال میں نہیں آتا۔
فَعُلَ (تعجب): اس کے بعد فاعل آ سکتا ہے، اسمِ ظاہر ہو یا ضمیر، اور وہ مرفوع ہوتا ہے۔ اس کے بعد تمییز ہو تو منصوب۔ مثال: حَسُنَ زَيْدٌ أَدَبًا (زَيْدٌ فاعل مرفوع، أَدَبًا تمییز منصوب)۔ بغیر اسم و ضمیر کے: جی ہاں، فاعل ضمیر مستتر ہو تو ظاہری اسم کے بغیر بھی جملہ مکمل ہے: كَبُرَ (وہ کتنا بڑا ہے)۔ باقی دو اوزان: مَا أَفْعَلَهُ: مَا أَحْسَنَ زَيْدًا! (زید مفعول بہ منصوب)۔ أَفْعِلْ بِهِ: أَحْسِنْ بِزَيْدٍ! (باء زائدہ، زید محلاً مرفوع فاعل)۔ نوٹ: بعض نحوی فَعُلَ کو تعجب کا تیسرا وزن شمار کرتے ہیں،
مَسْأَلَة: مشتق ہے (مادہ س-أ-ل)، وزن مَفْعَلَة، اسمِ مکان کے وزن پر۔ آخر میں تاءِ تانیث کی وجہ سے مؤنث ہے۔ جمع: مَسَائِل (وزن مَفَاعِل)۔ جمعِ مکسّر میں تاء گر جاتی ہے (جیسے مَدْرَسَة ۔ مَدَارِس)، اس لیے لفظ مذکر جیسا لگتا ہے، حالانکہ غیر عاقل کی جمعِ مکسّر مؤنث کے حکم میں ہوتی ہے: هَذِهِ مَسَائِلُ مُهِمَّةٌ۔
1۔ابلیس مادہ: راجح قول میں عجمی لفظ ہے (اسی لیے غیر منصرف: علمیت ۔ عجمیت)۔ عربی الاصل مانیں تو ب-ل-س (ناامید ہونا)۔ اقسام (عربی قول پر): اسم، جامد، ثلاثی، صحیح، غیر مصدر، علم۔ 2. اِنْسَان مادہ: بصریوں کے نزدیک ا-ن-س (الفت)، کوفیوں کے نزدیک ن-س-ی (بھولنا)۔ راجح بصری قول ہے۔ اقسام (راجح قول پر): اسم، جامد، ثلاثی، مہموز الفاء، غیر مصدر۔
یہ عربی جملہ نہیں بلکہ اردو میں رائج پناہ مانگنے کا کلمہ ہے، عربی قاعدے سے اس کی ترکیب یوں ہو سکتی ہے: الامان معطوف علیہ، و عاطفہ، الحفیظ معطوف، معطوف علیہ معطوف ملکر فعل محذوف (نَطْلُبُ یا اَطْلُبُ) کا مفعول بہ فعل محذوف، اس کا فاعل ضمیر اور مفعول بہ ملکر جملہ فعلیہ انشائیہ (طلبیہ) یا الحفیظ سے اللہ تعالیٰ کا نام مراد لیں تو تقدیر: الامانَ یا حفیظُ
مُوَیْدِدٌ اسم تصغیر ہے، اس کا مکبر مَادٌّ (اسم فاعل، مَدَّ یَمُدُّ باب نصر سے، اصل مَادِدٌ) ہے فاعل کی تصغیر فُوَیْعِل کے وزن پر آتی ہے: الف واو سے بدلا اور یاء تصغیر درمیان میں آئی تو ادغام ختم ہو گیا: مُوَیْدِدٌ؛ بعض ادغام باقی رکھ کر مُوَیْدٌّ بھی کہتے ہیں (جیسے دَابَّۃ سے دُوَیْبَّۃ) معنی: تھوڑا کھینچنے یا پھیلانے والا تصغیر صرف چھوٹا پن بتانے کے لیے نہیں، تحقیر، تقلیل، قرب اور شفقت کے لیے بھی آتی ہے، جیسے یَا بُنَیَّ تصغیر اسم متمکن کی ہوتی ہے؛ فعل، حرف، اکثر اسماء مبنیہ، اور اللہ تعالیٰ و انبیاء کے ناموں جیسے قابل تعظیم اسماء کی تصغیر نہیں کی جاتی
اگر کُرُوْمًا مراد ہے تو یہ کَرْمٌ کی جمع ہے: انگور کی بیلیں یا انگور کے باغات اگر کِرَامًا ہے تو کَرِیْمٌ کی جمع: معزز لوگ، جیسے کِرَامًا کَاتِبِیْنَ
زَیْدٌ مبتدا ضَارِبُ اسم فاعل مضاف، عَمْرٍو مضاف الیہ یہاں اسم فاعل اَمْسِ کی وجہ سے ماضی کے معنی میں ہے، اور ماضی کے معنی والا اسم فاعل عمل نہیں کرتا، اس لیے عمرو مفعول بہ ہو کر منصوب نہیں ہوگا بلکہ مضاف الیہ ہو کر مجرور ہوگا (اضافت معنویہ) اَمْسِ ظرف زمان مبنی علی الکسر، مفعول فیہ (ضارب کے معنی فعل کے متعلق) مضاف مضاف الیہ اور مفعول فیہ ملکر خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ
اَفْضَلُ مضاف، الذِّکْرِ مضاف الیہ، ملکر مبتدا لَا نفی جنس، اِلٰہَ اسمِ لا، خبر محذوف (مَوْجُوْدٌ/بِحَقٍّ)، اِلَّا حرف استثناء، اللّٰہُ بدل یا خبر؛ لا کا جملہ خبرِ مبتدا مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ، معطوف علیہ و عاطفہ، اَفْضَلُ مضاف، الدُّعَاءِ مضاف الیہ ملکر مبتدا؛ اَلْحَمْدُ مضاف لِلّٰہِ جار مجرور خبر، ملکر جملہ اسمیہ معطوف ترجمہ: بہترین ذکر لا الہ الا اللہ ہے اور بہترین دعا الحمد للہ ہے
لَا نفی جنس، طَاقَۃَ اس کا اسم لَنَا: لام جار، نا مجرور؛ جار مجرور ظرف مستقر (کَائِنَۃٌ) کے متعلق ہو کر لا کی خبر الْیَوْمَ مفعول فیہ بِجَالُوْتَ: با جار، جالوت مجرور (غیر منصرف)، و عاطفہ، جُنُوْدِ مضاف ہٖ مضاف الیہ ملکر معطوف؛ جار مجرور ظرف لغو طاقۃ یا خبر کے متعلق لا اپنے اسم و خبر سے ملکر جملہ اسمیہ خبریہ ترجمہ: آج ہم میں جالوت اور اس کے لشکروں کے مقابلے کی طاقت نہیں
اسم فعل وہ کلمہ ہے جو معنی میں فعل کے برابر ہو مگر لفظاً اسم ہو، جیسے صَہْ، مَہْ، هَیْهَاتَ، عَلَیْکَ (بمعنى الزم) اس میں اسم کی علامت یہ ہے کہ اس پر تنوین آ سکتی ہے (صَہٍ)، یا تاءِ تانیث (هَیْهَاتَ)، یا حرفِ جر داخل ہو، یا تثنیہ/جمع کی شکل ہو؛ اور اس میں حدث کے ساتھ زمانہ لازم نہیں جیسے فعل میں عمل: اپنے فاعل کو رفع اور مفعول کو نصب دیتا ہے فعل سے فرق: اس پر جوازم و ناصبِ مضارع داخل نہیں ہوتے اور اس کی گردان فعل جیسی نہیں
مبنی الاصل: وہ کلمہ جو اصل وضع ہی سے مبنی ہو، جیسے حروف، اور ضمائر و اسماء اشارہ و اسماء موصولہ وغیرہ جو حرف کے مشابہ ہونے کی وجہ سے اصل میں مبنی شمار ہوتے ہیں مشابہ مبنی الاصل: وہ اسم جو اصلاً معرب ہو مگر مبنی الاصل کے ساتھ مشابہت کی وجہ سے مبنی ہو گیا ہو مشابہت کی صورتیں: مبنی الاصل کے معنی متضمن ہونا، احتیاج الی الغیر، مبنی الاصل کے موقع پر آنا، یا مبنی کی طرف مضاف ہونا فرق: پہلا اصل وضع سے مبنی، دوسرا مشابہت عارضی سے مبنی
و عاطفہ اِنْ حرف شرط لَمْ جازمہ، یُعْطِ فعل مضارع مجزوم (اَعْطٰی باب افعال)، ہٖ مفعول بہ، ھُوَ فاعل مستتر مِنْهَا: من جار، ها مجرور؛ جار مجرور ظرف لغو یعط کے متعلق؛ یہ جملہ شرط لَمْ جازمہ، یَفِ فعل مضارع مجزوم (وَفٰی یَفِیْ لفیف مفروق)، ھُوَ فاعل؛ یہ جزا شرط و جزا ملکر جملہ شرطیہ لَمْ یَفِ کی صرفی اصل: یَوْفِیْ → یَفِیْ (واو ساقط) → لَمْ یَفِ (حرف علت مجزوم میں حذف)
خُذْ فعل امر، اَنْتَ فاعل مستتر، هَا مفعول بہ؛ جملہ فعلیہ انشائیہ، معطوف علیہ و عاطفہ، لَا ناہیہ، تَخَفْ مضارع مجزوم، اَنْتَ فاعل؛ جملہ فعلیہ انشائیہ معطوف سَنُعِیْدُ: س حرف استقبال، نُعِیْدُ فعل، نَحْنُ فاعل، هَا مفعول اول سِیْرَتَ مضاف هَا مضاف الیہ ملکر مفعول ثانی (یا حال/تمییز کے قریب؛ اعادہ دو مفعول والا) الْاُوْلٰی صفت سیرت کی فعل فاعل مفعولین ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ترجمہ: اسے پکڑو اور ڈرو نہیں؛ ہم اسے اس کی پہلی حالت پر لوٹا دیں گے
کَانَ فعل ناقص ہے: جملہ اسمیہ پر داخل ہو کر مبتدا کو اپنا اسم (مرفوع) اور خبر کو اپنی خبر (منصوب) بناتا ہے، جیسے کَانَ زَیْدٌ قَائِمًا اس کے اخوات بھی یہی عمل کرتے ہیں: صَارَ، ظَلَّ، بَاتَ، اَصْبَحَ، لَیْسَ وغیرہ مضارع مجزوم میں نونِ کَانَ کا حذف کَانَ کی خصوصیت ہے: لَمْ یَکُنْ سے لَمْ یَکُ، لَمْ اَکُنْ سے لَمْ اَکُ؛ کثرتِ استعمال کی وجہ سے تخفیفاً جائز ہے شرط: مضارع مجزوم بالسکون ہو اور بعد میں ساکن حرف یا ضمیر متصل نہ ہو
اِنَّ harf mushabbah bil fe'l لِ jaar, الْمُتَّقِیْنَ majroor; jaar majroor mil kar zarf mustaqar (کَائِنٌ/مُسْتَقِرٌّ) ke muta'alliq ho kar اِنَّ ki khabar muqaddam عِنْدَ muzaf, رَبِّ muzaf, ہِمْ muzaf ilaih; mil kar zarf (khabar ke muta'alliq ya haal) جَنَّاتِ muzaf, النَّعِیْمِ muzaf ilaih; mil kar اِنَّ ka ism mu'akhkhar انّ apne ism aur khabar se mil kar jumla ismiya khabariya Tarjuma: beshak muttaqiyon ke liye unke Rab ke paas ne'mat wali jannaten hain
صحیح آیت (الانفال:5): کَمَا اَخْرَجَکَ رَبُّکَ مِنْ بَیْتِکَ بِالْحَقِّ وَاِنَّ فَرِیْقًا مِّنَ الْمُؤْمِنِیْنَ لَکَارِہُوْنَ کَمَا حرف تشبیہ جار (یا کاف جار، ما مصدریہ)، اَخْرَجَکَ… سے بتاویل مصدر مجرور اَخْرَجَ فعل، کَ مفعول بہ، رَبُّ مضاف کَ مضاف الیہ ملکر فاعل مِنْ جار، بَیْتِ مضاف کَ مضاف الیہ ملکر مجرور؛ جار مجرور ظرف لغو اخرج کے متعلق بِالْحَقِّ جار مجرور ظرف لغو یا حال فعل فاعل مفعول ظرف ملکر جملہ فعلیہ و حالیہ یا عاطفہ، اِنَّ حرف مشبہ بالفعل، فَرِیْقًا اسم، مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ جار مجرور صفت، لَ لام تاکید، کَارِہُوْنَ خبر انّ ملکر جملہ اسمیہ حالیہ یا معطوف
أَ حرف استفہام، فَ عاطفہ تَسْتَسْقُوْنَ صیغہ جمع مذکر حاضر فعل مضارع مثبت معروف ثلاثی مزید فیہ ناقص یائی باب استفعال (اِسْتَسْقٰی یَسْتَسْقِیْ اِسْتِسْقَاءً)، حروف اصلیہ س ق ی اگر نون تاکید ثقیلہ مراد ہو تو جمع مذکر میں واوِ ضمیر نون تاکید سے پہلے گرتی ہے، صحیح شکل: أَفَتَسْتَسْقُنَّهَا هَا ضمیر مفعول بہ معنی: کیا پھر تم اس سے بارش/پانی طلب کرو گے؟
بَلْ حرفِ اضراب ہے، دو طرح کا ہوتا ہے اضراب ابطالی: ماقبل کو باطل کر کے مابعد ثابت کرے، عموماً مثبت کلام کے بعد، جیسے جَاءَ زَیْدٌ بَلْ عَمْرٌو اضراب انتقالی: ماقبل کو نہ مٹائے بلکہ ایک مضمون سے دوسرے کی طرف منتقل کرے؛ یہ اکثر نفی یا نہی کے بعد آتا ہے، جیسے مَا قَامَ زَیْدٌ بَلْ عَمْرٌو، یا قصے/بیان میں ایک بات سے دوسری بات کی طرف جانے کے لیے خلاصہ: اضراب انتقال اس وقت ہوتا ہے جب مقصود ماقبل کی نفی نہیں بلکہ نئے مضمون کی طرف انتقال ہو
الضَّارِبُ زَیْدٍ اضافت کے طور پر درست نہیں، کیونکہ مضاف پر الف لام ہے اور مضاف الیہ پر نہیں؛ اضافت میں مضاف معرف باللام تبھی ہوتا ہے جب مضاف الیہ بھی معرف باللام ہو، جیسے الضَّارِبُ الرَّجُلِ زَیْدٍ بغیر ال کے اضافت کسی کے نزدیک جائز نہیں امام فراء نے اسم فاعل معرف باللام کی اضافت اس وقت جائز مانی ہے جب مضاف الیہ معرف باللام ہو؛ زیدِ نکرہ/علم بغیر ال کے ان کے نزدیک بھی نہیں عمل کے ساتھ صحیح صورت: الضَّارِبُ زَیْدًا (زیداً مفعول بہ منصوب)
اِجَابَۃٌ مصدر ثلاثی مزید فیہ اجوف واوی باب افعال (اَجَابَ یُجِیْبُ اِجَابَۃً)، حروف اصلیہ ج و ب اصل میں اِجْوَابٌ تھا، واو کی حرکت ماقبل جیم کو دی اور واو کو الف سے بدلا تو دو الف جمع ہوئے، ایک الف گرا دیا گرے ہوئے حرف کے عوض آخر میں تاء لائی: اِجَابَۃٌ (جیسے اِقَامَۃ، اِسْتِقَامَۃ) معنی: جواب دینا، قبول کرنا
تَرَ اصل میں تَرْءَیُ تھا (رَأٰی یَرٰی) لَمْ جازمہ سے یاءِ لامِ کلمہ گری: تَرْءَ، پھر ہمزہ متحرک ماقبل صحیح ساکن تھا تو اس کی حرکت راء کو دے کر ہمزہ حذف کیا: تَرَ کَیْفَ یہاں مضاف نہیں بلکہ مفعول فیہ (اسم استفہام ظرف) ہے فعلِ رَأٰی کا، جیسے اَلَمْ تَرَ کَیْفَ فَعَلَ رَبُّکَ فَعَلَ رَبُّکَ جملہ فعلیہ ہو کر مفعول بہ (مفعول ثانیِ رؤیت)
التأز سے فعل ماضی جمع مؤنث حاضر کا صحیح صیغہ تَأَزْتُنَّ ہے (جیسا کہ منظور شدہ جواب میں ہے) فعل مضارع جمع مؤنث حاضر: تَأْزَزْنَ (فک ادغام کے ساتھ؛ مضاعف میں جمع مؤنث میں ادغام نہیں ہوتا) صارفٹ ویئر میں تَأَزْتُنْ قبول نہ ہونے کی وجہ غالباً اعراب یا ہمزہ کی غلط شکل ہے؛ تَأَزْتُنَّ لکھیں اگر مادہ اور باب الگ مراد ہو تو اعراب کے ساتھ پورا مادہ لکھ کر بھیجیں
حَتّٰی کے بعد فعل مضارع پر فتحہ اس لیے آتا ہے کہ حَتّٰی حرفِ جر ہے اور فعل پر داخل نہیں ہو سکتا اس لیے اس کے بعد اَنْ مصدریہ مقدر مانی جاتی ہے جو مضارع کو نصب دیتی ہے: حَتّٰی اَنْ یَلْعَقَ اَنْ اور فعل ملکر بتاویل مصدر ہو کر حَتّٰی کا مجرور بنتے ہیں یَعْمَلُ کے پیچھے حَتّٰی ہو تو بھی یَعْمَلَ منصوب ہوگا
نون قطنی وہ چھوٹا نون ہے جو تنوین والے حرف پر اس وقت لکھا جاتا ہے جب اس کے بعد ساکن یا مشدد حرف آئے اسے قطنی اس لیے کہتے ہیں کہ یہ قطن (روئی) کے دانے کی طرح بہت چھوٹا لکھا جاتا ہے بعض کے نزدیک قطع سے ہے، یعنی تنوین کے نون کو کاٹ کر چھوٹا لکھنا ضابطہ: تنوین کے بعد ہمزہ وصل ہو تو تنوین کو نون قطنی کی شکل میں لکھ کر وصل کرتے ہیں، جیسے كِتَابٍ نِ اسْمُہٗ
اَکُ اصل میں اَکُوْنُ تھا، صیغہ واحد متکلم فعل مضارع ثلاثی مجرد اجوف واوی باب نصر ینصر (کَانَ یَکُوْنُ) لَمْ جازمہ داخل ہوا تو نون ساکن ہوا، واو اور نون دو ساکن جمع ہوئے تو واو گر گئی: لَمْ اَکُنْ پھر کثرت استعمال کی وجہ سے نون کو تخفیفاً حذف کرنا جائز ہے: لَمْ اَکُ، جیسے وَلَمْ اَکُ بَغِیًّا یہ حذف اس وقت جائز ہے جب کان کا مضارع مجزوم بالسکون ہو اور اس کے بعد ساکن یا ضمیر متصل نہ ہو
اَنَا مبتدا اِبْنُ مضاف، اَلتَّارِکِ اسم فاعل (ترک بمعنی صیّر، دو مفعول والا)، ھو ضمیر فاعل الْبَکْرِیِّ مضاف الیہ (اضافت لفظیہ، معنیً مفعول اول)، بِشْرٍ اس کا عطف بیان (بدل نہیں بن سکتا کیونکہ بدل تکرار عامل کے حکم میں ہوتا ہے اور التارکِ بشرٍ کی اضافت جائز نہیں) عَلَیْہِ جار مجرور ظرف مستقر ہو کر خبر مقدم، الطَّیْرُ مبتدا مؤخر تَرْقُبُ فعل، ھی ضمیر فاعل، ہٗ ضمیر مفعول بہ، وُقُوْعًا (جمع واقع) فاعل سے حال؛ یہ جملہ فعلیہ الطیر سے حال علیہ الطیر ترقبہ جملہ اسمیہ ہو کر التارک کا مفعول ثانی اسم فاعل اپنے فاعل اور مفعولوں سے ملکر مضاف الیہ؛ ابن اپنے مضاف الیہ سے ملکر خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ
صحیح شعر: اَنَا ابْنُ التَّارِکِ الْبَکْرِیِّ بِشْرٍ ، عَلَیْہِ الطَّیْرُ تَرْقُبُہٗ وُقُوْعًا اَنَا مبتدا اِبْنُ مضاف، اَلتَّارِکِ اسم فاعل (ترک بمعنی صیّر، دو مفعول والا)، ھو ضمیر فاعل الْبَکْرِیِّ مضاف الیہ (اضافت لفظیہ، معنیً مفعول اول)، بِشْرٍ اس کا عطف بیان (بدل نہیں بن سکتا کیونکہ بدل تکرار عامل کے حکم میں ہوتا ہے اور التارکِ بشرٍ کی اضافت جائز نہیں) عَلَیْہِ جار مجرور ظرف مستقر ہو کر خبر مقدم، الطَّیْرُ مبتدا مؤخر تَرْقُبُ فعل، ھی ضمیر فاعل، ہٗ ضمیر مفعول بہ، وُقُوْعًا (جمع واقع) فاعل سے حال؛ یہ جملہ فعلیہ الطیر سے حال علیہ الطیر ترقبہ جملہ اسمیہ ہو کر التارک کا مفعول ثانی اسم فاعل اپنے فاعل اور مفعولوں سے ملکر مضاف الیہ؛ ابن اپنے مضاف الیہ سے ملکر خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ