متعلقہ سوالات
نحو
1
احمد کے کتنے اور کون کون سے صیغے آتے ہیں
10 جولائی، 2025Saleem Tabani
جواب دہندہ
احمد میں مختلف احتمال ہیں
اگر ہمزہ پر فتحہ پڑھیں تو یہ باب افعال سے فعل ماضی کا صیغہ واحد مذکر غائب بھی بن سکتا ہے اور صیغہ واحد مذکر اسم تفضیل بھی بن سکتا ہے
اور اگر کسرہ پڑھیں تو یہ فعل امر کا صیغہ واحد مذکر حاضر بھی بن سکتا ہے
اگر ہمزہ پر فتحہ اور میم پر کسرہ پڑھیں تو یہ صیغہ واحد مذکر فعل امر باب افعال سے ہو سکتا ہے