نحو
1
اختلاف اور خلاف میں فرق واضح کریں۔
25 مئی، 2025Haseebul Rehman
Abu Sufyan Muhammad Rashid madani
Sadiq Abad
اختلاف اور خلاف یا مخالفت میں کچھ علما فرق نہیں کرتے جبکہ کچھ علما فرماتے ہیں کہ ان میں کچھ بنیادی فرق ہے جس کا لحاظ رکھنا فی زمانہ انتہائی اہم ہے، اختلاف اور خلاف میں فرق سے متعلق علامہ عینی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں:
*الفرق بين الخلاف والاختلاف:
الاختلاف: ان الاختلاف مستعمل في قول بني علي دليل.
"الخلاف": الخلاف في ما لا دليل عليه. (البناية: ج6 ص 241، دارالفكر)*
یعنی اختلاف اس قول کے لیے مستعمل ہے جس کی بنیاد کسی دلیل پر ہو۔
جبکہ خلاف و مخالفت اس قول میں مستعمل ہے جس کی بنیاد کسی دلیل پر نہ ہو۔