متعلقہ سوالات
نحو
1
اذا وقعتِ الواقعہ، میں وقعت پر کسرہ کیوں ہے جبکہ فعل کبھی مجرور نہیں ہوتا۔ جب بھی فعل جری حالت میں ہوتا ہے تو کسرہ کی جگہ کوئی اور چیز اس کی نیابت میں آجاتی ہے ۔ مثلاً فتحہ وغیرہ۔ اسی طرح کی اور بھی آیات ہیں۔ مثلاً اذا رجتِ الارض رجا ۔ ان آیات کی نحوی ترکیب بھی کردیجیے۔
18 اپریل، 2025سکینہ بی بی
جواب دہندہ
جی فعل پر کسرہ نہیں آتا
اس کا مطلب یہ ہے کہ فعل پر جر نہیں آتی یعنی اس پر کوئی عامل جر کا عمل نہیں کرتا
جر ہوتا ہے عامل کا اثر اور کسرہ حرکت کا نام ہے
اب یہاں جو کسرہ ہے وہ عارضی ہے یعنی ملانے کے لیے ہے
آپ نے دوسری بات کہی تھی فعل میں کسرہ کی جگہ فتحہ وغیرہ ہوتا ہے
ایسا نہیں ہوتا