نحو
1
استحقا کی صرفی تحقیق کسیے ہو گی
10 نومبر، 2025Areej Zafar
شہزاد عابد
راجن پور،روجھان
اِسْتَحَقَّا صیغہ تثنیہ مذکر غائب فعل ماضی مثبت معروف ثلاثی مزید مضاعف از باب استفعال
اصل میں یہ صیغہ استَحْقَقَا تھا
قاعدہ
اگر دونوں ہم جنس حروف متحرک ہوں اور ان کا ماقبل حرف بھی متحرک یا مدہ ہو تو پہلے حرف کی حرکت کو حذف کر کے ادغام کرنا واجب ہے
مذکورہ بالا صورت میں اگر ماقبل حرف ساکن غیر مدہ ہو تو پہلے حرف کی حرکت کو اس حرف کی طرف نقل کر کے ادغام کریں گے
اس قاعدے کی دوسری شق کے تحت پہلے قاف کی حرکت حاء کو دیکر دونوں قاف کا ادغام کیا تو استحقا ہو گیا