متعلقہ سوالات
نحو
1
اسمائے ظروف ،استفہام ،شرط یہ تمام اسما ء اور انکے کچھ حروف ترکیب میں کیا واقع ہوتے ہیں ؟؟؟
3 اکتوبر، 2024Ahmad raza
جواب دہندہ
اس کا جواب میں قدر تفصیل سے دینا چاہوں گا
ان کو ہم چار اقسام میں تقسیم کرتے ہیں
پہلی قسم جو ظرفیت کا معنی دیتے ہیں
دوسری قسم جو ظرفیت کا معنی نہیں دیتے
تیسری قسم جو مضاف الیہ کے اعتبار سے ہوں
اور چوتھی قسم حروف
پہلی قسم
جو ظرفیت کا معنی دیتے ہیں وہ ہمیشہ مفعول فیہ بنتے ہیں چاہے وہ شرط استفہام ہوں یا ظرف چاہے فعل موجود ہو یا مقدر نکالا جائے
دوسری قسم کی تین صورتیں بنتی ہیں اس قسم میں من ما مھما آتے ہیں
پہلی صورت ان کے بعد فعل لازم ہو یا فعل متعدی جس کا مفعول بہ مذکور ہو تو اس صورت میں مبتدا بنتے ہیں جیسے مَن قام من ضربته
دوسری صورت فعل متعدی ہو جس کا مفعول بہ مذکور نا ہو تو یہ مفعول بہ بن جاتے ہیں جیسے من ضربت
تیسری صورت جب ان کے بعد اسم مرفوع ہو تو اس صورت میں یہ مبتدا بن جاتے ہیں اور خبر مقدم بھی بن سکتے ہیں
تیسری قسم وہ اسماء ہیں جو مضاف الیہ کے حساب سے ہوتے ہیں وہ ای اور ایۃ ہوتے ہیں ان کے احکام مضاف الیہ کے اعتبار سے اوپر والے ہوں گے
چوتھی قسم حروف کی ہے تو یہ کچھ نہیں بنتے
ایک کلیہ یاد رکھئے گا کہ اسماء اسفہام کے اعراب کی پہچان کے کئے سوال کے جواب میں جو اسم استفہام کی جگہ پر اس آئے گا جو اس کا اعراب ہوگا وہی اسم استفہام کا ہوگا
جیسے من ضربت کے جواب میں آئے گا ضربت زیدا یہاں من کی جگہ زید آیا اور مفعول بہ بن رہا ہے تو من بھی مفعول بہ بن رہا ہوگا
دیگر مثالیں
من قام زید قام
من ضربته زید ضربته