متعلقہ سوالات
نحو
1
اسم استفہام کے اعراب کیسے پتا چلتے ہیں کیسے پتا چلے گا کہ فعل اس میں عمل کررہا ہے یا نہیں کررہا؟؟
9 اگست، 2024Hafsa Imran
جواب دہندہ
اسم استفہام کے بعد دو صورتیں ہیں
فعل ہوگا یا اسم
فعل ہو تو دو صورتیں ہوں گی
متعدی ہوگا یا لازم
متعدی ہو تو دو صورتیں ہیں
متعدی کا اگر مفعول بہ نا ہو تو اسم استفہام منصوب ہوگا مفعول بہ ہونے کی وجہ سے
اور اگر لازم یا متعدی جس کا مفعول بہ آ رہا ہو تو اس صورت میں مرفوع ہوگا مبتدا ہونے کی وجہ سے
اگر اسم استفہام کے بعد اسم آ رہا ہو تو اس کی پہچان کا طریقہ یہ ہے کہ
اس کا جواب دیکھیں اسم استفہام کی جگہ جو اسم آ رہا ہوگا اس کا جو اعراب ہوگا وہی اعراب اسم استفہام کا ہوگا
جیسے من انت ؟ کا جواب آئے گا أنا زید تو اس صورت میں انت کی جگہ جواب میں انا ضمیر آ گئی اور من کی جگہ زید نے لے لی تو زید جواب والے جملے میں خبر بن رہا ہے تو سمجھیں کہ سوال والے والے جملے میں من بھی خبر مقدم بنے گا
ایک طریقہ یہ تھا ورنہ آپ مبتدا اسم استفہام کو بنا سکتے ہیں
یہ قواعد ان اسماء استفہام کے ہوں گے جو ظروف نا ہوں جو ظروف ہوں گے وہ مفعول فیہ بنتے ہیں اگر فعل ہو تو فعل کا ورنہ محذوف نکالیں گے