نحو
1
اسم ذات اور اسم صفت میں کیا difference ہے؟ خَطِیْئَۃٌ کیا یہ فَعِیْلَۃٌ مؤنث صفت مشبہ کے وزن پر ہے؟
12 ستمبر، 2025Dr Eirsa Farheen

شہزاد عابد
راجن پور،روجھان
تعبیرات (کسی لفظ کا مفہوم اور مدلول) یہ مختلف مقامات پر تبدیل ہوتے رہتے ہیں۔ میں تفصیلا اس پر کلام کرنے کی کوشش کروں گا ۔ اللہ تبارک وتعالیٰ سے توفیق کی دعا ہے
اسم وصف یا صفت اس کا دو طرح کا استعمال ہوتا ہے
1. وصف محض: یعنی ایسا اسم جو صرف وصف پر دلالت کرے اور اس میں ذات یا موصوف کا مفہوم نا پایا جائے اس کیٹگری میں مصادر آتے ہیں جیسے : سواد بمعنی سیاہی یا بیاض بمعنی سفیدی
اگر غور کریں تو ان دونوں لفظوں میں صرف وصفی معنی ہے اور ذات یا موصوف کا مفہوم موجود نہیں ہے
2 . وصف مع الذات : یعنی ایسا صفت کا صیغہ جس میں وصفی معنی کے ساتھ اس وصفی معنی سے موصوف ذات کا بھی مفہوم موجود ہو اس کیٹگری میں اسماء مشتقہ داخل ہیں جیسے اسود (سیاہ رنگت والا شخص یا کوئی چیز )، ابیض (سفید رنگت والا شخص یا کوئی چیز )
اسماء مشتقہ میں سے مندرجہ چیزیں اس کیٹگری میں آتی ہیں اسم فاعل،مفعول ،صفت مشبہ ،مبالغہ ۔
اسم وصف کے مقابلے میں فقط اسم یا اسم جامد کا اطلاق ہوتا ہے جس کی دو تعبیریں ہیں
1. اسم معنی : یعنی وہ چیزیں جن کا خارجی وجود نا ہو یا ہو تو کسی دوسری چیز ہے ساتھ ملکر وجود میں آتی ہوں
جیسے گناہ اس کا خارجی وجود نہیں ہوتا بلکہ ذہن میں موجود چیز ہے
اسی طرح افعال ان کا وجود خارج میں اسی وقت ہوگا جب کوئی فاعل ہوگا تو اس فاعل سے فعل کا وجود ہوتا ہے
اس قسم میں دو قسمیں مصادر اور اسم جامد جو فقط معانی ہوں داخل ہوں گی
2. اسم ذات: وہ اسم جس کا وجود بنفسہ ہو آسان تفہیم یہ ہوگی کہ وہ چیز جس کو دیکھا یا چھوا جا سکتا ہو اس میں بہت ساری چیزیں آئیں گی مثالیں آپ کے سامنے موجود ہیں
اب ایک اہم چیز سمجھیں
اسم ذات اور اسم وصف جب ایک دوسرے کے مقابل بولے جاتے ہیں تو اس وقت اسم وصف سے دونوں معانی مراد لیئے جا سکتے ہیں
اور جب اسم ذات اسم معنی کے مقابلے میں بولا جائے تو اس وقت اسم معنی سے دونوں معنی مراد لیئے جا سکتے ہیں
کب کون سا معنی مراد لینا ہے یہ حسب موقع و مقام معلوم کیا جا سکتا
اب دوسرا سوال خطیئۃ کا تھا تو اگر آپ اس کا معنی دیکھیں گے تو بمعنی خطا غلطی mistake کے استعمال ہوتا ہے تو یہ بات کنفرم ہے کہ صفت کا صیغہ نہیں ہے کیوں کہ اس کے مفہوم میں نا وصف محض ہے نا ذات کا تصور
تو یہ اسم معنی جامد ہوگا کہ یہ کوئی چیز ہے