متعلقہ سوالات
صرف
1
اسم فاعل اور فاعل میں کیا فرق ہے واضح کریں
30 اگست، 2024Muhammad Abdullah Qadir
جواب دہندہ
اس فرق کو سمجھنے کے لئے بنیادی طور پر ان کی تعریفات سمجھ لیں
اسم فاعل : وہ اسم جو فعل سے مشتق کیا جائے اس ذات پر دلالت کرنے کے لئے جس کے ساتھ یہ فعل قائم ہو
فاعل : وہ اسم جس کی طرف فعل یا شبہ فعل کی اسناد کی جائے
فروق
اسم فاعل ہمیشہ فعل سے مشتق ہوتا ہے جبکہ فاعل مشتق و غیر مشتق دونوں ہو سکتے ہیں
اسم فاعل کا اعراب بدلتا رہتا ہے جبکہ فاعل ہمیشہ مرفوع ہوتا ہے
اسم فاعل سے پہلے فعل کا ہونا ضروری نہیں لیکن فاعل سے پہلے فعل یا شبہ فعل لازمی ہوگا
اسم فاعل میں ذات اور وصف کا معنی ہوتا ہے جیسے ضارب کا معنی ہے مارنے والا شخص جبکہ فاعل میں ایسا ہونا ضروری نہیں اس کے علاوہ بھی فروق ہو سکتے ہیں