متعلقہ سوالات
نحو
1
اسم منقوص (ھو اسم معرب آخرہ الف لازمۃ)وه اسم معرب ہے جس کےآخر میں الف لازمہ موجود ہو، یہاں پر لازم کا کیا مطلب؟اگر لازم کا مطلب یہ ہے کہ الف اسم منقوص میں ھمیشہ موجود رہیگا تو پھر تثنیہ می کیوں گرتا ہے جیسے عصَا سے عصوان اور فتیٰ سے فتوان اور اگر لازم کا مطلب یہ ہوں کہ الف کلمہ کا اصل ہو تو یہ بھی درست نہیں کیونکہ عصا میں الف واؤ کے بدل میں ہےاور فتیٰ میں الف ی کے بدل میں ہے اور کبھی تو الف زائد برای تانیث ھوتا ہے جیسے حبلیٰ
24 دسمبر، 2024وجیھا
جواب دہندہ
غالبا آپ اسم مقصور کا پوچھنا چاہ رہے تھے غلطی سے اسم منقوص لکھا ہوا ہے
الف لازمۃ سے مراد وہ الف ہے جو کلمہ میں بر قرار رہے اس سے تثنیہ اور اسماء ستہ نکل جائیں گے
اور آپ نے جو اعتراض کیئے ہیں
پہلے اعتراض میں تو کلمہ مفرد سے تثنیہ ہوا تو ظاہر ہے اب وہ اسم مقصود بھی نہیں کہلائے گا بلکہ وہ تثنیہ ہوگا
دوسرا اعتراض
الف لازمہ مراد یہ نہیں کہ وہ حروف اصلیہ میں سے ہو زائدہ بھی ہو سکتا ہے بلکہ مراد یہ ہے کہ وہ کلمہ میں برقرار رہے تبدیل نا ہوتا پھرے