متعلقہ سوالات
نحو
1
اصطفیٰ کی صرفی تحقیق کریں
1 اگست، 2025𝑴𝒂𝒉𝒏𝒐𝒐𝒓 𝑭𝒂𝒕𝒊𝒎𝒂 𝑹𝒊𝒛𝒗𝒊𝒂
جواب دہندہ
صیغہ واحد مذکر غائب فعل ماضی مثبت معروف ثلاثی مزید فیہ ناقص یائی از باب افتعال
اصل میں یہ صیغہ اصتَفَیَ بر وزن افتعل تھا
یاء متحرک ما قبل مفتوح کو الف سے بدلا تو اصتفٰی ہو گیا
قاعدہ :
اگر باب اِفْتِعَالٌ کافاءکلمہ صاد، ضاد، طاء یا ظا ء ہو تو تائے اِفْتِعَالٌ کوطاءسے بدلنا واجب ہے،
اس قاعدہ کے مطابق تاء کو طاء سے بدلا تو اصطفی ہو گیا