متعلقہ سوالات
نحو
1
اعطینا کی صرفی تحقیق کیا ہوگی ؟ اور اگر اسکے حرفی اصلی دیکھیں تو عطو ہے تو یہ عطا کیسے ہوا اور اعطینا میں ی کیسے آیا؟
21 اگست، 2025Bint-e- Naeem
جواب دہندہ
أعطینا صیغہ جمع متکلم فعل ماضی مثبت معروف ثلاثی مزید فیہ ناقص واوی از باب افعال
اصل میں یہ صیغہ أعطَونا تھا
قاعدہ
وہ واؤ جو چوتھی جگہ یا اس سے آگے واقع ہو اور اس سے پہلے ضمہ یا واو ساکن نہ ہو تو اسے یاء سے بدلنا واجب ہے۔ اس صورت میں اگر اس کا ماقبل مفتوح ہو تو اسے الف سے بدل دیں گے
اس قاعدے کے تحت واؤ کو یاء سے بدل دیا
چوتھی جگہ ہے اور اس سے پہلے ضمہ یا واؤ ساکن نہیں ہے