نحو
1
"الخاص لفظ وضع لمعنی معلوم" کی نحوی صرفی تحقیق مع ترکیب کیا ہوگا
2 اپریل، 2025Hasim Khan Umar Faruk 
شہزاد عابد
راجن پور،روجھان
الخاص مبتد
لفظ موصوف
وضع فعل ھو ضمیر نائب الفاعل
ل جار معنی موصوف معلوم صفت موصوف صفت ملکر مرکب توصیفی ہو کر مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو
فعل نائب الفاعل ظرف لغو ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر لفظ کی صفت لفظ موصوف اپنی صفت سے ملکر مرکب توصیفی ہو کر مبتدا کی خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ
صرفی تحقیق
الخاص صیغہ واحد مذکر اسم فاعل ثلاثی مجرد مضاعف از باب نصر ینصر
اصل میں خاصِصُ تھا
قاعدہ
اگر دونوں ہم جنس حروف متحرک ہوں اور ان کا ماقبل حرف بھی متحرک یا مدہ ہو تو پہلے حرف کی حرکت کو حذف کر کے ادغام کرنا واجب ہے
اس قاعدے کے تحت دونوں صاد ما ادغام کیا تو خاص ہو گیا
لفظ اسم جامد ثلاثی مجرد صحیح
وضع صیغہ واحد مذکر غائب فعل ماضی مثبت مجہول ثلاثی مجرد مثال واوی از باب فتح یفتح
معنی مصدر میمی ثلاثی مجرد ناقص یائی از باب ضرب یضرب
اصل میں معنَیُ تھا یاء متحرک ما قبل مفتوح کو الف سے بدلا تو معنی ہو گیا
معلوم صیغہ واحد مذکر اسم مفعول ثلاثی مجرد صحیح از باب سمع یسمع