صرف
1
الدَّانِي کون سا صیغہ ہے
18 دسمبر، 2024Ghulam hussain Ghulam hussain
شہزاد عابد
راجن پور،روجھان
دانی صیغہ واحد مذکر اسم فاعل ثلاثی مجرد ناقص واوی از باب نصر ینصر
اصل میں الدانِوُ تھا
قاعدہ نمبر 4
وہ واؤ جو چوتھی جگہ یا اس سے آگے واقع ہو اور اس سے پہلے ضمہ یا واو ساکن نہ ہو تو اسے یاء سے بدلنا واجب ہے۔ اس صورت میں اگر اس کا ماقبل مفتوح ہو تو اسے الف سے بدل دیں گے
اس قاعدے کے تحت واؤ کو یاء سے بدل دیا تو الدانِیُ ہو گیا
پھر قاعدہ نمبر 2
واؤ مضموم ما قبل مضموم یاء مضموم ما قبل مکسور کو ساکن کر دینا واجب ہے بشرطیکہ اس کے بعد واؤ مدہ نا ہو
اس قاعدہ کے تحت یاء کو ساکن کر دیا تو الدانِیْ ہوگیا