متعلقہ سوالات
نحو
1
الذکر ھو باب اللہ العظیم المفتوح بینہ وبین عبدہ مالم یغلقہ العبد بغفلتہ کی ترکیب بتادے
18 جون، 2025وجیھا
جواب دہندہ
الذکر مبتدا
ھو مبتدا ثانی
باب مضاف اللہ اسم جلالت مضاف الیہ
مضاف مضاف الیہ ملکر مرکب اضافی ہو کر موصوف
العظیم صفت اول
المفتوح اسم مفعول اس میں ھو ضمیر نائب الفاعل
بینہ مرکب اضافی ہو کر معطوف علیہ
و حرف عطف
بین العبد مرکب اضافی ہو کر معطوف
معطوف علیہ معطوف ملکر مفعول فیہ
ما مصدریہ زمانیہ
لم یغلق فعل
العبد فاعل
بغفلته مرکب اضافی ہو کر ظرف لغو
فعل اپنے فاعل اور ظرف لغو سے ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہوکر ما مصدریہ کے ساتھ ملکر مصدر مؤول ہو کر مدۃ یا وقت مضاف محذوف کا مضاف الیہ
مضاف مضاف الیہ ملکر مرکب اضافی ہو مفعول فیہ المفتوح کا
المفتوح اپنے نائب فاعل مفعول فیہ اول و ثانی سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر صفت ثانی
باب اللہ اپنی دونوں صفات سے ملکر ھو کی خبر
ھو مبتدا اپنی خبر سے ملکر جملہ اسمیہ خبریہ ہو کر الذکر کی خبر
الذکر مبتدا اپنی خبر سے ملکر جملہ اسمیہ خبریہ