نحو
1
السلام علیکم اپ نے اسم فاعل اور صفت مشبہ میں فرق بیان کرتے ہوئے دوسرا فرق یہ بیان کیا ہے ۔۔ کہ اسم فاعل تو لازم متعدد دونوں سے آ سکتا ہے لیکن صفت مشبہ فقط لازم سے آئے گی متعدد نہیں آئے گی اگر ایسی بات ہے تو لفظ سمیع کیا ہے یہ متعدی ہے باوجودیکہ اس سے صفت مشبہ سمیع کے وزن پر آ رہا ہے
1 جولائی، 2025Muhd Umair
شہزاد عابد
راجن پور،روجھان
صرف سمیع نہیں ہے بہت سارے الفاظ ہیں جیسے علیم خبیر وغیرہ
تو ان مثالوں میں یہ قول ہے کہ یا تو یہ اسم مبالغہ کے صیغے ہیں یا ان کو اصل بات جو ان کے ہیں ان سے ہٹا کر باب کرم کی طرف نقل کیا گیا ہے بیضاوی میں بسم اللہ کی بحث میں الرحمان الرحیم کے تحت تفصیل مل جائے گی