متعلقہ سوالات
نحو
1
السلام علیکم بھائی ۔۔۔۔۔۔قرآن میں ۔۔لاریب فیہ ۔۔ایا ہے جس میں ۔۔ہ۔۔ ضمیر مجرور ہے حالانکہ یہ مبنی ہے اور مبنی کا آخر نہیں بدلتا جب کہ یہاں پر مرفوع کو بدلا گیا ہے مجرور سے
21 مئی، 2025Sohaib Khan
جواب دہندہ
یہ حرکت کسرہ اعراب کی نہیں ہے یہ حرکت بناء کی ہے
یعنی یہ مبنی علی الکسر ہی ہے
یہ بات یاد رہے کہ مبنی میں اصل سکون ہے لیکن بعض اوقات مبنی کلمات کو حرکت دی جاتی ہے اور وہ حرکت کسی نا کسی وجہ سے ہوتی ہے
جیسے حیث یہ مبنی علی الضم ہے اس پر حرکت اجتماع ساکنین کی وجہ سے آئی ہے اسی ھاء (ہ) ضمیر بھی مبنی ہے اس پر ضمہ کی حرکت آتی ہے جب اس سے پہلے والے کلمے پر ضمہ کے مناسب حرکت ہو
اور جب اس سے پہلے کسرہ یا یاء ساکن ہو تو یہ مبنی علی الکسر ہوتا ہے کہ یہاں حرکت کسرہ ما قبل کی مناسبت سے آئی ہے