صرف
1
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ یہ جملہ خبریہ ہے لیکن یہاں تعریف کے مطابق نہیں ہوا ہے سچ یا جھوٹا احتمال رکھتا ہے یہ جملہ کس لئے جملہ خبریہ ہوا ہے
4 جون، 2025حافظ محمد احسان 01829193894
شہزاد عابد
راجن پور،روجھان
جملہ۔خبریہ میں سچا ہونا یا جھوٹا ہونا اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ وہ جملہ اپنی اصل کے اعتبار سے سچا یا جھوٹا ہونا دونوں چیزوں کا احتمال رکھتا ہے کبھی سچ ترجیح پا جاتا ہے اور کبھی جھوٹ
اسی طرح کلمہ طیبہ میں اگرچہ یہ جملہ خبریہ ہے سچ اور جھوٹ کا احتمال رکھتا ہے لیکن اللہ تبارک تعالی کا کلام ہونے کی وجہ سے اب اس میں سچا ہونا ترجیح پا چکا ہے تو اس وجہ سے اب یہ جملہ خبریہ ہے جس میں سچ ترجیح پا چکا ہے