متعلقہ سوالات
صرف
1
السلام علیکم ورحم ۃ اللہ وبرکاتہ ثلاثی مجرد اور مزید فیہ کے ترجمہ میں کیا فرق ہے ؟
24 اکتوبر، 2025بنت امین عطاریہ 
جواب دہندہ
ثلاثی مجرد اور مزید فیہ میں بعض اوقات ترجمہ یکساں ہوتا ہے لیکن عموما ثلاثی مجرد سے مزید فیہ مختلف معانی کے حصول کے لئے بنایا جاتا ہے اور وہ ترجمہ لفظ اور سیاق و سباق سے ہی متعین ہوگا مثلا اگر مجرد کا مادہ نصر لیں تو اس کا مطلب ہوگا مدد کرنا لیکن اسی کو باب استفعال میں لے جائیے تو اس میں طلب کا معنی ہوگا یعنی مدد مانگنا اگر باب تفعیل پر لے جائیے تو طلب مبالغہ کے معنی ہو سکتے ہیں
یہ معانی خاصیات ابواب بھی کہلاتے ہیں