نحو
1
الف نون زائدتان ، تانیث اور عجمہ،جمع جو کہ منع صرف کے اسباب میں سے ہیں ان کی پہچان کا آسان طریقہ کار ارشاد فرما دیں
8 جولائی، 2025Madina Madina
شہزاد عابد
راجن پور،روجھان
الف نون زائدتان : اس کی پہچان کا آسان طریقہ یہ ہے کہ کلمہ میں اگر تین حروف کے بعد الف نون آ جائیں تو اکثر وہ زائد ہوتے ہیں
یعنی اگر کسی کلمہ میں پہلے تین حروف اصلیہ آ جائیں تو اس کے بعد الف نون زائدتان آ جائیں تو وہ زائدہ ہوں گے
جیسے عثمان ، نعمان رحمان وغیرہ
تانیث : اس کی پہچان آسان ہے اگر گول تاء ہو تو مؤنث ہوگا اور اگر گول تاء نا ہو تو مؤنث نہیں ہوگا
البتہ مؤنث معنوی یعنی جو مؤنث کا نام ہو اور اس میں علامت تانیث نا ہو تو اس کی پہچان سیاق و سباق لفظ کے استعمال سے معلوم ہوگی
عجمہ : اس کی پہچان دو آسان طریقوں سے ہوتی ہے
پہلا طریقہ علماء لغت کسی علم کے بارے میں کہہ دیں کہ وہ عجمی ہے
دوسرا طریقہ: اس لفظ کی اصل آپ کو لغت میں نا ملے یا وہ لفظ ہی ڈکشنری میں موجود نا ہو تو کافی چانس ہیں وہ عجمی ہوگا
جمع : اس کی پہچان کے لئے یاد رکھیں
پہلے دو حرف ہوں گے اس کے بعد الف اور اس کے بعد دو حرف ہوں گے جس میں سے پہلا مکسور ہوگا
یا الف کے بعد تین حرف ہوں گے پہلا مکسور دوسرا یاء
تو یوں آپ جمع جو غیر منصرف کا سبب ہوتی ہے اسے پہچان سکتے ہیں