متعلقہ سوالات
نحو
1
المنجد کے ذریعہ سے عربی عبارت تیار کرنے کا طریقہ ؟ تفصیل سے .
14 اکتوبر، 2024Bint e massam 
جواب دہندہ
مختلف مراحل steps میں سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں
پہلا مرحلہ
عبارت کی تعیین کریں کونسی عبارت تیار کرنی ہے
دوسرا مرحلہ جس عبارت کی تیاری کرنی ہے اب اس کو ایک بار پڑھ لیں پڑھتے ہوئے معنی پر غور کرتے جائیں
تیسرا مرحلہ
عبارت پڑھنے میں جن الفاظ کے معانی سمجھ نہیں آئے اب ان کو المنجد سے تلاش کریں
تلاش کرنے کے لئے مطلوبہ لفظ کی تعیین کریں اسم ہے یا فعل یا حرف
پھر اگر اسم یا فعل ہے تو اس کے حروف اصلیہ نکال کر لغت میں تلاش کریں اور اس لفظ کے معانی میں سے کسی ایک معنی جو آپ کی عبارت کے مفہوم سے مطابقت رکھتا ہو منتخب کریں
چوتھا مرحلہ
اب دوسری بار عبارت پڑھئے اور یوں تین چار بار پڑھیں اب بھی اگر کہیں مفہوم سمجھنے میں مشکل آ رہی ہے تو اس مقام کے الفاظ کو ایک بار پھر لغت سے تلاشئے
کچھ عرصہ اسی طرز پر عبارت تیار کرتے رہیں بہت فوائد حاصل ہوں گے