متعلقہ سوالات
صرف
1
النبی کی ا اصل اور اس میں تعلیل ہوئی ہے کیا؟؟
7 دسمبر، 2024بلال اللہ دتہ
جواب دہندہ
صیغہ واحد مذکر صفت مشبہ ثلاثی مجرد ناقص واوی از باب نصر ینصر
اصل میں نبیو تھا
قاعدہ
ہر وہ واو جو دوسرے حرف سے بدلی ہوئی نہ ہو اگر کسی غیر ملحق کلمہ میں ياء کے ساتھ جمع ہو جائے اور ان میں پہلا حرف (واو ہو یا یاء) ساکن ہو تو واو کو یاء سے بدل کر یا کا یاء میں ادغام کرنا واجب ہے
اس قاعدے کے تحت واؤ کو یاء سے بدل کر یاء کا یاء میں ادغام کیا تو نبیٌّ ہو گیا